ملکی سالمیت کیلئے پالیسیاں بند کمروں میں بنائی جا رہی ہیں ، مولانا فضل الرحمن
انہوں نے کہا عام آدمی کے پاس نہ روزگار ہے اور نہ ہی جان و مال کا تحفظ ہے ،لاکھوں لوگ بے روزگار کئے جا رہے ہیں

سربراہ جمیعت علماء اسلام مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے ملکی سالمیت کیلئے پالیسیاں بند کمروں میں بنائی جا رہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے ایوان کا مشکل مرحلہ ڈپٹی اسپیکر کے حوالے کر دیا جاتا ہے، جب کوئی رکن پوائنٹ آف آرڈر مانگے تو اس کو دیا جاتا ہے، مسئلہ صرف اس ایوان میں نہیں پورا ملک اضطراب میں ہے ،حکومت چاہے نہ چاہے یہ ہنگامے ختم کرنا اسپیکر کی ذمہ داری ہے ۔
ان کا مزید کہنا تھا ایٹم بم ہونے کے باوجود استعمال کرنے کا اختیار بین الاقوامی اداروں کے پاس ہوتا ہے ،دینی مدارس کے حوالے سے قانون پاس کیا تو کہا گیا کہ یہ بین الاقوامی ادارے کیلئے پریشانی کا باعث بن سکتا ہے ،اس حوالے سے صوبائی اسمبلیوں میں قانون سازی نہیں ہورہی آج امریکہ نیتن یاہو کو سپورٹ کررہا ہے ،صدام حسین کو لٹکایا جاسکتا ہے تو نتین یاہو کو پھانسی دینی چاہئے تھی ،فلسطینی آبادی پر یہودی آبادی کا بوجھ ڈال دیا گیا۔
انہوں نے کہا عام آدمی کے پاس نہ روزگار ہے اور نہ ہی جان و مال کا تحفظ ہے ،لاکھوں لوگ بے روزگار کئے جا رہے ہیں، محکمے اور ادارے تباہ کئے جا رہے ہیں، کے پی اور بلوچستان کی صورتحال کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے ، دو صوبوں میں حکومت کی رٹ نہیں ہے، ملکی سالمیت کے حوالے سے پالیسیاں بند کمروں میں بنائی جا رہی ہیں۔

ٹرمپ کا دعویٰ: اسرائیل 60 روزہ جنگ بندی پر تیار، امن معاہدے کی امید
- 4 hours ago

ٹرمپ کی جنگ بندی تجویز پر غور کریں گے، فیصلہ تفصیلات دیکھ کر ہو گا: حماس
- 2 hours ago

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ: پاکستانی بیٹرز ٹاپ 10 سے باہر، جو روٹ سرفہرست
- 2 hours ago

سیلاب سے بچاؤ کے لیے پیشگی اقدامات یقینی بنائیں، وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت
- 4 hours ago

سانحہ سوات نے ریسکیو نظام کی کمزوریوں کو بے نقاب کر دیا، 1122 حکام کی وضاحت
- 2 hours ago

ملک میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 600 روپے کمی
- 5 hours ago

مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ کے بعد قومی اسمبلی میں پارٹی پوزیشن جاری
- 5 hours ago

سازش کے بغیر حکومت نہیں گرائی جا سکتی، گر گئی تو سیاست چھوڑ دوں گا" وزیرِاعلیٰ خیبرپختونخوا
- 5 hours ago

ایئر چیف کا دورہ امریکا: دفاعی تعاون، علاقائی سلامتی اور ٹیکنالوجی کے تبادلوں پر اہم پیش رفت
- 2 hours ago

نیپرا کی منظوری: بجلی کے نرخوں میں کمی، یکم جولائی سے اطلاق متوقع
- 5 hours ago
پی ایس ایل 10 کا بڑا کارنامہ: براڈکاسٹ اور لائیو اسٹریمنگ ویور شپ کے تمام ریکارڈز ٹوٹ گئے
- 2 hours ago

توہین عدالت: شیخ حسینہ واجد کو 6 ماہ قید، متنازع آڈیو بیان عدالت میں مداخلت قرار
- 6 hours ago