کبریٰ خان اور گوہر رشید نے حال ہی میں مکہ مکرمہ میں اہلخانہ، قریبی دوست و احباب کی موجودگی میں نکاح کیا


پاکستان شوبز انڈسٹری کی نئی جوڑی اداکارہ کبریٰ خان اور گوہر رشید نے نکاح کے بعد پہلی پوسٹ شیئر کردی۔
View this post on Instagram
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے اپنے نکاح کی خوبصورت ویڈیو شیئر کی ہے۔ کبریٰ خان اور گوہر رشید نے حال ہی میں مکہ مکرمہ میں اہلخانہ، قریبی دوست و احباب کی موجودگی میں نکاح کیا۔
اس سے قبل مختلف سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے اس جوڑی کے نکاح اور ولیمے کی مختلف ویڈیوز اور تصاویر سامنے آئی تھیں تاہم اب اداکارہ نے خود مکمل ویڈیو شیئر کی ہے۔
View this post on Instagram
ویڈیو میں حرم شریف کی حدود میں اس جوڑے کا نکاح انتہائی سادگی سے ہوتے ہوئے دیکھ سکتے ہیں۔
اداکارہ نے نکاح کے پر مسرت موقع پر غیر روایتی انداز میں سفید عبایا پہن رکھا ہے جب کہ گوہر رشید سفید شلوار قمیض اور ویسٹ کوٹ میں نظر آ رہے ہیں۔
انسٹا پوسٹ کے کیپشن میں کبریٰ خان نے لکھا ہے کہ بے شک اللّٰہ بہترین تدبیر کرنے والا ہے۔
اس سے قبل گوہر رشید نے احرام میں خانہ کعبہ کے سامنے اپنی ایک تصویر بھی شیئر کی تھی۔ اس کے علاوہ دونوں اداکار جوڑے نے اپنے ہاتھوں سے خانہ کعبہ کو چھونے کی تصویر بھی پوسٹ کی تھی۔
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 18 گھنٹے قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 2 دن قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- ایک دن قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- ایک دن قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- ایک دن قبل

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 24 منٹ قبل

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 2 دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 2 دن قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 3 دن قبل

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 3 دن قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 2 دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 2 دن قبل






