ہمیں ایسے میڈیا کی ضرورت ہے جو سماجی مسائل پر روشنی ڈالے ، وفاقی وزیر اطلاعات
وفاقی وزیر اطلاعات کا یہ بھی کہنا ہے کہ میڈیا کے عالمی اداروں کے ساتھ شراکت داری مفید اور مثبت قدم ثابت ہو سکتی ہے


وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے کہا کہ ہمیں ایسے میڈیا کی ضرورت ہے جو سماجی مسائل پر روشنی ڈالے اور لوگوں کو اپنی بات کہنے کا موقع فراہم کرے۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے ریاض میں سعودی میڈیا فورم 2025 کے زیر اہتمام مباحثے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب میں وژن 2030کے تحت رونما ہونے والی تاریخی تبدیلیوں کا مشاہدہ کر کے خوشی ہوئی، وژن 2030 ایک خواب نہیں بلکہ عملی شکل اختیار کر چکا ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان کی 24 کروڑ آبادی میں سے 18 کروڑ افراد انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں، پاکستان کی آبادی کا 60 فیصد حصہ 30 سال سے کم عمر نوجوانوں پر مشتمل ہے۔
عطاءاللہ تارڑ نے کہا کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی قیادت میں ایک عظیم انقلاب آ چکا ہے، پاکستان میں میڈیا کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے، ہم الیکٹرانک، پرنٹ اور ڈیجیٹل میڈیا پر کام کر رہے ہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات کا یہ بھی کہنا ہے کہ میڈیا کے عالمی اداروں کے ساتھ شراکت داری مفید اور مثبت قدم ثابت ہو سکتی ہے، پاکستان میں باصلاحیت افراد موجود ہیں۔
عطاءاللہ تارڑ نے کہا کہ ہم دریائے سندھ کے کنارے بسنے والی ایک قدیم تہذیب کے امین ہیں، پاکستانی ایک متحرک اور پرجوش قوم ہے جو کے ٹی جیسی بلند چوٹیوں کی محافظ ہے، ٹیلنٹ اور ہنر کی پہچان بہت ضروری ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ تنہائی ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے، ترقی کیلئے تعاون بہت ضروری ہے، پاکستان کے پاس بہترین نیوز چینلز، تفریحی چینلز، فلم سازی اور دستاویزی فلمیں بنانے کی بھرپور صلاحیت موجود ہے، اب وقت آ گیا ہے کہ نئے معاہدے کئے جائیں، اشتراک بڑھائیں اور عالمی میڈیا پر اپنی شناخت بنائیں، بین الاقوامی تعاون سے نہ صرف مواقع بڑھتے ہیں بلکہ انسانی ترقی بھی ممکن ہوتی ہے۔
عطاءاللہ تارڑ نے کہا کہ آسکر ایوارڈ یافتہ شرمین عبید چنائے، نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی اور ثمینہ بیگ جیسی خواتین پاکستان کا فخر ہیں، ثمینہ بیگ واحد خاتون کوہ پیما ہیں جنہوں نے ماﺅنٹ ایورسٹ اور کے ٹو سمیت دنیا کی سات بلند ترین چوٹیوں کو سر کیا۔

یوکرینی صدر کے آبائی علاقے پر میزائل حملہ،بچوں سمیت 19 افراد ہلاک
- 3 گھنٹے قبل

سوات اور مینگورہ کے گرد ونواح میں زلزلے کے جھٹکے،شہریوں میں خوف ہراس
- 3 گھنٹے قبل

9مئی مقدمات:بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
- ایک گھنٹہ قبل

کیچ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی،2 خارجی دہشتگر د ہلاک
- 16 گھنٹے قبل

100 سے زائد فلموں میں کام کرنیوالے نامور بالی وڈ اداکار چل بسے
- 3 گھنٹے قبل

گلوکار سانول خان عیسی خیلوی کا نیا پنجابی گیت "بلیس" ریلیز
- 3 گھنٹے قبل

حج 2025: قومی ائیر لائن نے حج آپریشن کا اعلان کر دیا،پہلی پرواز کب روانہ ہو گی؟
- ایک گھنٹہ قبل

’’وزیراعظم جلد ایک اور بڑی خوشخبری کا اعلان کرنے والے ہیں‘‘وزیر اطلاعات عظمی بخاری
- 35 منٹ قبل

راجا رفعت مختار ڈی جی ایف آئی اے تعینات، نوٹیفکیشن جاری
- 15 گھنٹے قبل

تیسرا ون ڈے: شاہینوں کو ایک دفعہ پھر شکست،سیریز تین ،صفر سے کیویز کے نام
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان آئندہ 4 سال کیلئے اقوام متحدہ کے کمیشن برائے منشیات کا رکن منتخب
- 3 گھنٹے قبل

پی ایس ڈی پی پر مشاورت کے بغیر بجٹ کیلئے ووٹ نہیں دیں گے، بلاول بھٹو
- 15 گھنٹے قبل