Advertisement

شہر اقتدار میں بارش سے موسم خوشگوار

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ گوجر خان، پتوکی، اٹک اور گرد و نواح میں بھی تیز بارش ہوئی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 10 ماہ قبل پر فروری 20 2025، 6:47 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
شہر اقتدار میں  بارش سے موسم خوشگوار

اسلام آباد میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی جس کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جی سکس، جی سیون، ایف سیون، ایف 10، ایف 11 ، گولڑہ شریف، بہارہ کہو اور بری امام میں بارش ہوئی، حافظ آباد اور گرد و نواح میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ گوجر خان، پتوکی، اٹک اور گرد و نواح میں بھی تیز بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گلبرگ، کلمہ چوک اور اطراف میں موسلادھار بارش ہوئی، لاہور میں سب سے زیادہ بارش ایئرپورٹ کے اطراف 4 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ جیل روڈ کے اطراف میں 3 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

Advertisement
Advertisement