غزہ کی بحالی اور تعمیر نو کے لیے اگلے 10 سالوں میں 53.2 ارب ڈالر درکار ہوں گے جن میں سے تقریباً 20 ارب ڈالر ابتدائی تین سالوں میں ضروری ہوں گے۔


اقوام متحدہ، یورپی یونین اور عالمی بینک کی ایک نئی رپورٹ کے مطابق 15 ماہ تک جاری رہنے والی اسرائیلی جنگ کے بعد غزہ کی تعمیر نو کے لیے 50 ارب ڈالر سے زائد کی رقم درکار ہوگی۔
یہ تخمینہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب عرب ممالک غزہ کے دو ملین سے زائد بے گھر ہونے والے باشندوں کی بحالی کے لیے ایک متبادل منصوبہ تلاش کر رہے ہیں، جو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے تجویز کردہ وسیع پیمانے پر بے دخلی کے منصوبے کے برعکس ہے۔
الجزیرہ ٹی وی کے مطابق "غزہ اور مغربی کنارے کے عبوری نقصانات اور ضروریات کا تخمینہ" (آئی آر ڈی این اے ) کے عنوان سے شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق 8 اکتوبر 2023 سے 8 اکتوبر 2024 کے درمیان اسرائیلی جنگ کے نتیجے میں غزہ میں 49 ارب ڈالر کے نقصانات ہوئے۔
غزہ کی بحالی اور تعمیر نو کے لیے اگلے 10 سالوں میں 53.2 ارب ڈالر درکار ہوں گے جن میں سے تقریباً 20 ارب ڈالر ابتدائی تین سالوں میں ضروری ہوں گے۔
مجموعی لاگت کا نصف سے زیادہ حصہ یعنی 29.9 ارب ڈالر بنیادی ڈھانچے اور عمارتوں کی تعمیر نو پر خرچ ہوگا۔ ان میں سے 15.2 ارب ڈالر صرف رہائشی مکانات کی بحالی کے لیے درکار ہوں گے۔
اسرائیلی حملے کے دوران غزہ میں سب سے زیادہ نقصان رہائشی عمارتوں کو پہنچا اور رپورٹ کے مطابق دو لاکھ 92 ہزار سے زائد مکانات مکمل یا جزوی طور پر تباہ ہو گئے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ غزہ کے صحت، تعلیم، تجارتی اور صنعتی شعبوں کو پہنچنے والے نقصانات کے نتیجے میں 19.1 ارب ڈالر کا نقصان ہوا جبکہ غزہ کے 95 فیصد ہسپتال اب غیر فعال ہو چکے ہیں اور مقامی معیشت 83 فیصد تک سکڑ چکی ہے۔
ایک اور لڑاکا طیارہ گر کر تباہ
- ایک دن قبل
امریکی فوجی ہیلی کاپٹر تباہ
- 15 گھنٹے قبل

قوم کل یوم آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منائے گی
- 13 گھنٹے قبل

شادی سے انکار یا بلیک میلنگ؟ نوجوان پر تیزاب پھینکنے کے بعد فائرنگ
- 12 گھنٹے قبل
وزیراعظم کی کسٹمز بانڈڈ ویئر ہاؤسز کے 3 سالہ آڈٹ کرانے کی ہدایت
- 2 دن قبل

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی پہلی قومی یوتھ ایمپلائمنٹ پالیسی کا اجرا کر دیا
- ایک دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
- 14 گھنٹے قبل
ناروے کے وزیر خارجہ کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات، علاقائی سلامتی اور دفاعی تعلقات پر تبادلہ خیال
- 14 گھنٹے قبل

نادرانے مشین متعارف کر وا دی، عوام کو کیا فائدہ ہو گیا؟
- 2 دن قبل

انمول پنکی کو بڑا ریلیف، 3 مقدمات میں بری
- 12 گھنٹے قبل
بالی وڈ اسٹارمادھوری ڈکشت 24 سال بعد ٹی وی اسکرین پر جلوہ گر ہوں گی
- 2 دن قبل
گوگل جیمنائی کے صارفین کی تعداد کتنی ہو گئی؟
- 2 دن قبل



