اداکارہ نے شہر کے موسم اور آلودگی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ بال اتر چکے ہیں، جلد خراب ہوگئی ہے اور میں جمعدارنی لگ رہی ہوں۔


معروف اداکارہ صبا قمر نے حال ہی میں کراچی میں طویل عرصے تک رہنے کے اپنے تجربات پر کھل کر بات کرتے ہوئے اپنی مایوسی کا اظہار کیا ہے۔
اداکارہ صبا قمر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ پر مزاحیہ انداز میں کہا کہ کراچی میں رہنے کا، دو دن کا، ایک ہفتے کا مذاق ٹھیک ہے، لیکن تین ماہ کا مذاق ٹھیک نہیں ہے۔
اداکارہ نے شہر کے موسم اور آلودگی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ بال اتر چکے ہیں، جلد خراب ہوگئی ہے اور میں جمعدارنی لگ رہی ہوں۔
ان کے اس بیان نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا ہے اور مداحوں کے درمیان کراچی کے موسم، آلودگی اور طرزِ زندگی کے چیلنجز پر بحث چھڑ گئی ہے۔
صبا قمر کے الفاظ نے کراچی کے رہائشیوں کو اپنی بات محسوس کرائی، کیونکہ شہر کی گرمی، نمی اور آلودگی اکثر لوگوں کی صحت اور جلد پر منفی اثرات ڈالتی ہے۔
صبا قمر نے مزید کہا کہ کراچی کا ماحول ان کی جلد اور بالوں پر بہت بھاری پڑا ہے، اور وہ اس سے تنگ آچکی ہیں۔
صبا قمر نے اپنی بات کو مزاحیہ رنگ دیتے ہوئے کہا کہ جب وہ گھر واپس پہنچیں تو گھر والوں نے انھیں پہچاننے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ بہن تم کون ہو؟
ایک صارف نے لکھا کہ صبا قمر نے بالکل درست کہا ہے، کراچی کا موسم جلد اور بالوں کے لیے بہت نقصان دہ ہے جبکہ دوسرے نے کہا کہ یہ صرف ایک اداکارہ کا ڈرامہ ہے، کراچی میں لاکھوں لوگ رہتے ہیں اور انہیں کوئی مسئلہ نہیں ہوتا۔
اداکارہ کے اس بیان پر مداحوں نے مختلف آرا دی ہیں، کچھ صارفین نے ان کی بات سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کا موسم واقعی مشکل ہے، جبکہ کچھ نے ان کے الفاظ کو مبالغہ آرائی قرار دیا۔
صبا قمر کا یہ بیان نہ صرف کراچی کے ماحولیاتی مسائل کی طرف توجہ دلانے کا باعث بنا، بلکہ ان کی صاف گوئی اور مزاحیہ انداز نے فینز کو ایک بار پھر ان کا مداح بنادیا۔

پاکستان،روس کا باہمی تعاون کومزید فروغ دینے کی خواہش کا اظہار
- 21 گھنٹے قبل
بونڈی بیچ حملے میں ہلاک افراد کی تدفین کا آغازکر دیا گیا
- 20 گھنٹے قبل

بلوچستان:ضلع بارکھان میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.1 ریکارڈ
- 19 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں ہزارں روپے کا اضافہ، چاندی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر
- 20 گھنٹے قبل

انڈر19 ایشیا کپ: پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو 70 رنز سے شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 2 دن قبل
این ڈی ایم اے نے غزہ کے لئے امدادی سامان کی ایک اورکھیپ روانہ کردی
- 18 گھنٹے قبل
چین میں پاک بحریہ کی چوتھی ہنگورکلاس آبدوز غازی کی لانچنگ تقریب، ایک اور سنگ میل عبور
- 16 گھنٹے قبل

وزیراعلیٰ مریم نواز نے بےگھر صنعتی ورکرز کیلئے نئے تعمیر شدہ 720 فلیٹس کی قرعہ اندازی کر دی
- 2 دن قبل

دہشتگردوں کی پناہ گاہوں کے خاتمے، ہر قسم کی معاونت روکنے کیلئے ٹھوس عالمی اقدامات ناگزیر ہیں،دفتر خارجہ
- 2 دن قبل

محکمہ موسمیات کی 20 دسمبر سے بارشوں کی پیشگوئی
- 17 گھنٹے قبل

مسیحی برادری کی موجیں، صوبائی حکومت نےکرسمس پر اضافی چھٹی کا اعلان کر دیا
- 2 دن قبل

سڈنی حملہ آور ساجداکرم کا تعلق بھارت کے شہر حیدرآباد سے تھا، بھارتی میڈیا خود حقائق سامنے لے آیا
- 2 دن قبل














