Advertisement

غزہ کی تعمیر نو کے لیے 50 ارب ڈالر سے زائد کی رقم درکار ، رپورٹ جاری

غزہ کی بحالی اور تعمیر نو کے لیے اگلے 10 سالوں میں 53.2 ارب ڈالر درکار ہوں گے جن میں سے تقریباً 20 ارب ڈالر ابتدائی تین سالوں میں ضروری ہوں گے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر فروری 22 2025، 4:05 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
غزہ کی تعمیر نو کے لیے 50 ارب ڈالر سے زائد کی رقم درکار ، رپورٹ جاری

اقوام متحدہ، یورپی یونین اور عالمی بینک کی ایک نئی رپورٹ کے مطابق 15 ماہ تک جاری رہنے والی اسرائیلی جنگ کے بعد غزہ کی تعمیر نو کے لیے 50 ارب ڈالر سے زائد کی رقم درکار ہوگی۔

یہ تخمینہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب عرب ممالک غزہ کے دو ملین سے زائد بے گھر ہونے والے باشندوں کی بحالی کے لیے ایک متبادل منصوبہ تلاش کر رہے ہیں، جو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے تجویز کردہ وسیع پیمانے پر بے دخلی کے منصوبے کے برعکس ہے۔


الجزیرہ ٹی وی کے مطابق  "غزہ اور مغربی کنارے کے عبوری نقصانات اور ضروریات کا تخمینہ" (آئی آر ڈی این اے ) کے عنوان سے شائع ہونے والی  رپورٹ کے مطابق 8 اکتوبر 2023 سے 8 اکتوبر 2024 کے درمیان اسرائیلی جنگ کے نتیجے میں غزہ میں 49 ارب ڈالر کے نقصانات ہوئے۔

غزہ کی بحالی اور تعمیر نو کے لیے اگلے 10 سالوں میں 53.2 ارب ڈالر درکار ہوں گے جن میں سے تقریباً 20 ارب ڈالر ابتدائی تین سالوں میں ضروری ہوں گے۔

مجموعی لاگت کا نصف سے زیادہ حصہ یعنی 29.9 ارب ڈالر بنیادی ڈھانچے اور عمارتوں کی تعمیر نو پر خرچ ہوگا۔ ان  میں سے  15.2 ارب ڈالر صرف رہائشی مکانات کی بحالی کے لیے درکار ہوں گے۔

اسرائیلی حملے کے دوران غزہ میں سب سے زیادہ نقصان رہائشی عمارتوں کو پہنچا اور رپورٹ کے مطابق دو لاکھ 92 ہزار  سے زائد مکانات مکمل یا جزوی طور پر تباہ ہو گئے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ غزہ کے صحت، تعلیم، تجارتی اور صنعتی شعبوں کو پہنچنے والے نقصانات کے نتیجے میں 19.1 ارب ڈالر کا نقصان ہوا جبکہ غزہ کے 95 فیصد ہسپتال اب غیر فعال ہو چکے ہیں اور مقامی معیشت 83 فیصد تک سکڑ چکی ہے۔

Advertisement
اداکار معمر رانا کی بیوی نے لاہور کی فیملی عدالت سے خلع لے لیا

اداکار معمر رانا کی بیوی نے لاہور کی فیملی عدالت سے خلع لے لیا

  • 2 days ago
سرگودھا ریجن پولیس کے 8 شہداء کے ورثاء میں پلاٹوں کے کاغذات تقسیم

سرگودھا ریجن پولیس کے 8 شہداء کے ورثاء میں پلاٹوں کے کاغذات تقسیم

  • 3 days ago
پاکستانی نژاد امریکی اداکار فاران طاہر کی اٹھارہ سال بعد ہالی وڈ واپسی

پاکستانی نژاد امریکی اداکار فاران طاہر کی اٹھارہ سال بعد ہالی وڈ واپسی

  • 2 days ago
قلعہ عبداللّٰہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ، 3 افراد ہلاک

قلعہ عبداللّٰہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ، 3 افراد ہلاک

  • 6 hours ago
پاکستان سعودی عرب اور حرمین شریفین کے دفاع کے لیے پُرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان سعودی عرب اور حرمین شریفین کے دفاع کے لیے پُرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 2 days ago
پاکستان، سنگاپور کا مختلف شعبوں میں تعاون مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار

پاکستان، سنگاپور کا مختلف شعبوں میں تعاون مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار

  • 3 days ago
پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے انٹربینک کنسورشیم کی صدارت سنبھال لی

پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے انٹربینک کنسورشیم کی صدارت سنبھال لی

  • 7 hours ago
ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

  • 2 days ago
علی ظفر کی اداکاری میں واپسی، ویب سیریز ’گینگ آف خراسان‘ کی پہلی جھلک جاری

علی ظفر کی اداکاری میں واپسی، ویب سیریز ’گینگ آف خراسان‘ کی پہلی جھلک جاری

  • 4 hours ago
وزیراعظم کی ہدایت پر  پیٹرول کی مد میں 15 روپے  فی لیٹر کا بوجھ ریفائنریز پرمنتقل کر دیاگیا: وزیر پیٹرولیم

وزیراعظم کی ہدایت پر پیٹرول کی مد میں 15 روپے فی لیٹر کا بوجھ ریفائنریز پرمنتقل کر دیاگیا: وزیر پیٹرولیم

  • 4 hours ago
ٹرائی نیشن سیریز:آئی سی سی نے پاکستان پر فائنل میں سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد کر دیا

ٹرائی نیشن سیریز:آئی سی سی نے پاکستان پر فائنل میں سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد کر دیا

  • 2 hours ago
نوشہرہ میں فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنرمانسہرہ زخمی

نوشہرہ میں فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنرمانسہرہ زخمی

  • 2 days ago
Advertisement