امید ہے اس سال ترسیلات 35 بلین کے قریب ہوجائیں گی، محمد اورنگزیب


وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ اللہ کا شکر ہے معاشی استحکام ہونے سے ملکی معیشت ترقی کی جانب گامزن ہے، امید ہے اس سال ترسیلات 35 بلین کے قریب ہوجائیں گی۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ سٹاک مارکیٹ اچھے مقام پر کھڑی ہے، معاشی اشاریے درست، کرنسی میں استحکام ہے، اس سال کے بجٹ کی تیاری شروع کر دی ہے، ہم تاجر برادری کے ساتھ گفتگو کر کے بجٹ پر کام کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کی اصلاحات پر بھی کام جاری ہے، ٹیکس اتھارٹی میں اصلاحات لارہے ہیں تاکہ لوگ ٹیکس پسند کریں، مینوفیکچرنگ انڈسٹری اور سیلری کلاس طبقے پر بوجھ پڑا ہے، تمام شعبوں کو معیشت میں اپنا کردار ادا کرنا پڑے گا۔ معاشی لحاظ سے ہم آگے کی طرف بڑھ رہے ہیں، زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا، گروتھ کو تسلسل کیساتھ آگے لیکر جانا ہے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ سٹہ بازی نہیں چلے گی اور نہ ہم سپورٹ کریں گے، سعودی عرب، دبئی، واشنگٹن اور دیگر ممالک سے ہو کر آیا ہو، مجھے کہیں بھی اوورسیز کی ناراضگی نظر نہیں آتی، ہم اوورسیز پاکستانیوں کے مشکور ہیں،
ان کا کہنا تھا کہ کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں بھی بتدریج اضافہ ہو رہا ہے، حکومت جو کر رہی ہے کر رہی ہے اصل کام پرائیویٹ سیکٹر کو کرنا ہے، اس ملک کو پرائیویٹ سیکٹر نے ہی آگے لیکر جانا ہے، ہمیں پالیسی فریم ورک اور پالیسی کے تسلسل سے پرائیویٹ سیکٹر کو سپورٹ کرنا ہے۔
محمد اورنگزیب نے مزید کہا کہ ہماری ہر مکمل سپورٹ اوردعائیں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہے، پاکستانی کرکٹ ٹیم کھل کر اور جم کر کھیلے۔

شمالی وزیر ستان میں دہشت گردوں کی ممکنہ نقل و حرکت کی اطلاع پر کرفیو نافذ
- 4 گھنٹے قبل

اسٹیڈیم سے سابق کپتان کا نام اسٹینڈ سے ہٹانے کی درخواست
- 2 گھنٹے قبل

روسی صدر کا ایسٹر تہوار کے موقع پر یوکرین کیساتھ عارضی جنگ بندی کا اعلان
- 4 گھنٹے قبل

مائنز اینڈ منرلز ایکٹ 18 ویں ترمیم کی خلاف ورزی ہے ، عدالت جائیں گے ، اختر مینگل
- 16 منٹ قبل

خیبر پختونخوا حکومت کا گردے، جگر اور بون میرو ٹرانسپلانٹ کا علاج صحت کارڈ میں شامل کرنے کا فیصلہ
- 3 گھنٹے قبل

کراچی : آج سے درجہ حرارت میں اضافے کا امکان، ہیٹ ویو الرٹ جاری
- 4 گھنٹے قبل

محسن نقوی کی سعودی سفیر سے ملاقات، دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال
- ایک گھنٹہ قبل

ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کیخلاف مختلف ریاستوں میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری
- ایک گھنٹہ قبل

جماعت اسلامی کااسلام آباد میں یکجہتی فلسطین مارچ،سکیورٹی کے سخت انتظامات ،ریڈ زون سیل
- ایک گھنٹہ قبل

نیتن یاہو کی ہٹ دھرمی برقرار، حماس کے خاتمے تک جنگ جاری رکھنے کا اعلان
- 40 منٹ قبل

ایسٹر تہوار: ڈی پی او جہلم کا شہر کے مختلف گرجا گھروں کا دورہ،سیکیورٹی انٹظامات کا جائزہ
- 24 منٹ قبل

ایف بی آر نے ٹیکس وصولیوں کے دباؤ اور مالی ہدف کے حصول کیلئے ہفتے کی چھٹی منسوخ کر دی
- 3 گھنٹے قبل