پاک بھارت میچ کے ٹکٹس کی خریداری میں آن لائن نقالوں سے ہوشیار رہیں، دبئی پولیس


چیمپئنز ٹرافی، پاک بھارت میچ سے قبل دبئی کمیونیٹی پولیس نے وارننگ جاری کردی۔
حکام نے وارننگ جاری کرتے ہوئے عوام کو خبردار کیا ہے کہ پاک بھارت میچ کے ٹکٹس کی خریداری میں ہوش سے کام لیں، آن لائن نقالوں سے ہوشیار رہیں اور پاک بھارت میچ کے ٹکٹس کی ’’آن لائن ری سیل‘‘ سے دور رہیں۔
دبئی پولیس کی جانب سے سائبرفراڈ کے خلاف سخت کارروائیاں جاری ہیں، دبئی پولیس نے آن لائن فراڈ کی روک تھام کے لیے سیکڑوں ویب سائٹس بھی بلاک کردیں۔
حکام نے کہا کہ متعدد جعلی آن لائن ری سیل ایوینیوز بلاک کردیے گئے ہیں، غیرمعیاری ویب سائٹ پرکریڈٹ کارڈ کی تفصیلات چوری ہو سکتی ہیں، عوام بہت محتاط رہیں، آن لائن دھوکے بازکرکٹ کے جنون سے غلط فائدہ اُٹھا سکتےہیں، پاک بھارت میچ کا ایک’’اصلی آن لائن ٹکٹ‘‘مختلف افراد کوبیچنےکے بھی خدشات ہیں۔
دبئی حکام کے مطابق ہر سال درجنوں فراڈ ویب سائٹس کو بند کیا جاتا ہے، سائبر فراڈ کے ذریعے عوام کو لوٹنے کی کئی کوششیں ناکام بنائی گئی ہیں، آن لائن فراڈ روکنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے۔
دبئی پولیس نے اپیل کی ہے کہ کسی بھی مشکوک ویب سائٹ یا کال کی فوری اطلاع دیں۔

ملک میں قائم دھونس، دھاندلی اور فریب کے نظام کو زمین بوس کرنا ہے، سلمان اکرم راجہ
- 3 گھنٹے قبل

برازیل میں خوفناک بس حادثہ، 12 طلباء ہلاک،متعدد زخمی
- 38 منٹ قبل
امریکی ریاست ورجینیا میں فائرنگ سے دو پولیس افسر ہلاک، قاتل فرار
- 4 گھنٹے قبل

چیمپئنز ٹرافی ، پاکستان کا انڈیا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
- 4 گھنٹے قبل

پنجاب میں شہریوں کی سہولت کے لیے حکومت نے مفت ٹرانسپلانٹ پروگرام کا آغاز کردیا
- 43 منٹ قبل
ڈی جی آئی ایس پی آر کی این سی اے لاہور کے طلبا اور اساتذہ سے خصوصی نشست
- 3 گھنٹے قبل

جادو ٹونے سے حکومت چلانے والوں کا وقت گزر چکا ہے ،صوبائی وزیر طلاعات عظمیٰ بخاری
- 27 منٹ قبل

وزیر اعظم کل دو روزہ سرکاری دورے پرآذربائیجان روانہ ہوں گے
- 5 گھنٹے قبل

رمضان کی آمد سے قبل ہی منافع خوروں نےکھانے پینے کی اشیاء مہنگی کر دیں
- 3 گھنٹے قبل

پاک بھارت کرکٹ ٹاکرا، شوبز شخصیات کی قومی ٹیم کیلئے دعائیں اور نیک تمنائیں
- 4 گھنٹے قبل

اسلام آباد میں نیب افسر پراسرار طور پر جاں بحق،گیسٹ ہاؤس سے لاش برآمد
- 14 منٹ قبل
.jpg&w=3840&q=75)
پاک افغان فورسز میں کشیدگی کے باعث طورخم سرحد دوسرے روز بھی بند
- 6 منٹ قبل