آئی ایم ایف کی قسط لینا آسان لیکن ٹیم کا چیمپئنز ٹرافی کے اگلے مرحلے میں جانا مشکل ہے، گورنرسندھ
قومی ٹیم کی بیٹنگ لائن لڑکھڑائی، بالر کپکپائے، یہ دیکھ کر سارا مزہ کرکرا ہوگیا، کامران ٹیسوری


آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں قومی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی سے شائقین کی طرح گورنر سندھ کامران ٹیسوری کو بھی مویوس کر دیا۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ آئی ایم ایف کی قسط لینا آسان اور ٹیم کا چیمپئنز ٹرافی کے اگلے مرحلے میں جانا مشکل ہوگیا۔
گورنر سندھ نے کہا کہ قومی ٹیم کی بیٹنگ لائن لڑکھڑائی، بالر کپکپائے، یہ دیکھ کر سارا مزہ کرکرا ہوگیا، چئیرمین پی سی بی نے جیسے اسٹیڈیم بنائے ویسی ٹیم بھی بناتے۔
کامران ٹیسوری نے کہا کہ بہترین صلاحیتوں کے حامل بلےبازوں اور جان لڑانے والے فیلڈز کی ضرورت ہے، ایک بار اعلیٰ ترین معیار اپنا کر ٹیم بنالی تو شائقین کبھی مایوس نہیں ہوں گے۔ اگر ٹیم میچ جیت جاتی تو ایک کروڑ روپے انعام دیتا۔
خیال رہے کہ دبئی اسٹیڈیم میں کھیلےگئے چیمپئنز ٹرافی کے اہم میچ میں پاکستان کی پوری ٹیم 49 اعشاریہ 4 اوورز میں 241 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، جواب میں 242 رنز کا ہدف بھارت نے 43 اوور میں 4 وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا۔

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- a day ago

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- a day ago

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 3 days ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 3 days ago

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 17 hours ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 3 days ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 3 days ago

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 17 hours ago

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 3 days ago

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 2 hours ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 3 days ago

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 3 days ago






