سی ڈی یو کو 28.5 فیصد ووٹ ملے ہیں جبکہ انتہائی دائیں بازو کی جماعت 20.8 فیصد ووٹ ملے


جرمنی میں قبل از وقت پارلیمانی انتخابات میں انتہائی قدامت پسند جماعت کرسچن ڈیموکریٹک یونین(سی ڈی یو) نے برتری حاصل کرلی۔
ایگزٹ پول کے مطابق فریڈرک مرز کی سی ڈی یو کو 28.5 فیصد ووٹ ملے ہیں جبکہ انتہائی دائیں بازو کی جماعت متبادل برائے جرمنی یا اے ایف ڈی کو 20.8 فیصد ووٹ ملے اور وہ جرمن پارلیمنٹ کی دوسری بڑی جماعت بن کر سامنے آئی ہے۔ خاتون رہنما ایلس وائیڈل اس کی رہنما ہیں اور یہ جماعت امیگریشن مخالف ہے۔
سابق چانسلر اولاف شولز کی جماعت ایس پی ڈی کو 16.4 فیصد ووٹ ملے۔اولاف شولز نے شکست تسلیم کرلی ہے۔اس کے علاوہ گرین پارٹی11.6فی صد ووٹوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔سی ڈی یو کے رہنما فریڈرک مرز کی نیا جرمن چانسلر بننے کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔
فریڈرک مرز کا تعلق سابق جرمن چانسلر انجیلا مرکل کی جماعت سے ہے مگر انہوں نے مرکل سے مختلف پالیسیاں اپنانے کا اعلان کیا ہے۔
جرمن قدامت پسند جماعت سی ڈی یو کے رہنما فریڈرک مرز نے کامیابی حاصل کرنے کے بعد اپنے بیان میں کہا ہے کہ یورپ کو اپنی دفاعی صلاحیتوں کو فروغ دیناہوگا، آہستہ آہستہ دفاعی معاملات میں امریکا سے آزادی حاصل کر سکتے ہیں۔میری ترجیح یورپ کو جلد از جلد مضبوط کرنا ہے۔

جعلی وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے سڑک کو چونا لگانے کی کوشش میں قومی خزانے کو چونا لگا دیا، بیرسٹر سیف
- 26 منٹ قبل

آئی ایم ایف کا تکنیکی وفد کلائمیٹ فنانسنگ پر مذاکرات کیلئے پاکستان پہنچ گیا
- ایک گھنٹہ قبل

آئی ایم ایف کی قسط لینا آسان لیکن ٹیم کا چیمپئنز ٹرافی کے اگلے مرحلے میں جانا مشکل ہے، گورنرسندھ
- 3 گھنٹے قبل

لاہور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کی مینار پاکستان پر جلسے سے متعلق درخواست خارج کر دی
- 3 منٹ قبل

احسن اقبال نے سابق صدر عارف علوی پر سنگین الزامات عائد کردیے
- 11 گھنٹے قبل

نیتن یاہو نے 600 سے زائد فلسطینی قیدیوں کی طے شدہ رہائی کو مؤخر کر دیا
- 12 گھنٹے قبل

کیتھولک چرچ کے سربراہ پوپ فرانسس کی طبیعت بدستور تشویشناک
- 2 گھنٹے قبل

ملک میں آج سے بارشوں اور برف باری کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان
- 2 گھنٹے قبل

سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے میچ کے دوران نسیم شاہ کی مدد کر کے دل جیت لیے
- 11 گھنٹے قبل
پاک ٹیم کے کپتان نے چیمپیئنزٹرافی میں آگے جانا مشکل قرار دےدیا
- 10 گھنٹے قبل

اسٹیڈیم کا نام قومی مجرم کے نام پر رکھنا کسی صورت درست اقدام نہیں ، امیر مقام
- 12 گھنٹے قبل

حماس کا فلسطینی قیدیوں کی رہائی تک اسرائیل کے ساتھ مزید مذاکرات سے انکار
- 2 گھنٹے قبل