ایف آئی اے کی کارروائی،غیر قانونی طریقے سے شہریوں کو یورپ بھجوانے والے 2 انسانی اسمگلرز گرفتار
۔ملزمان کو گرفتار کر کےملزمان کے دیگر ساتھیوں کے خلاف چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں،ترجمان


گوجرانوالہ: فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی ( ایف آئی اے) نےکارروائی کرتے ہوئے سمندر کے راستے شہریوں کو لیبیا اور موریطانیہ سے یورپ بھجوانے والے 2 انسانی اسمگلرز کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان ایف آئی اے گجرانوالہ کے مطابق گرفتار انسانی اسمگلرز کی شناخت شفقت علی اور رضوان کنول کے نام سے ہوئی، جن کو پھالیہ اور کھاریاں سے گرفتار کیا گیا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم شفقت علی شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے کے لیے لاکھوں روپے بٹورنے میں ملوث پایا گیا، جس نے شہریوں کو اسپین ملازمت کا جھانسہ دے کر 50 لاکھ روپے سے زائد رقم وصول کی ۔
ترجمان کے مطابق ملزم کے خلاف 2 مقدمات درج تھےجس نےشہریوں کو اسپین بھجوانے کے بجائے موریطانیہ بھجوایا۔
ملزم نے شہریوں کو موریطانیہ سے سمندر کے راستے اسپین بھجوانے کی کوشش کی۔شہریوں نے کشتی کے ذریعے سفر کرنے سے انکار کیا اور پاکستان واپس آ گئے۔
جبکہ ایف آئی اے نےایک اور کارروائی میں ملزم رضوان کنول کو قادر آباد پھالیہ سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم متعدد شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورنے میں ملوث پایا گیا، ملزم نے شہریوں کو ابتدا میں لیبیا بھجوایا ۔
لیبیا پہنچنے پر ملزم اور اس کے ساتھیوں نے شہریوں کو یرغمال بنا لیا۔ اس دوران ملزمان شہریوں پر تشدد کرتے رہے اور شہریوں کے خاندان والوں سے تاوان بھی وصول کیا۔
اس کے علاوہ ملزمان نے شہریوں کو کشتی کے ذریعے اٹلی بھجوانے کی کوشش بھی کی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم کمپوزٹ سرکل گجرات کو 4 مقدمات میں مطلوب تھا۔ملزمان کو گرفتار کر کےملزمان کے دیگر ساتھیوں کے خلاف چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔

پاکستان انگلینڈ ٹیسٹ: بارش نے کھیل روک دیا، قومی ٹیم کی 2 وکٹیں گر گئیں
- 2 دن قبل

پٹیالہ گھرانے کے نامور گائیک راگا بوائز کی امریکا میں جشن آزادی کے شوز میں شاندار پرفارمنسز
- 2 دن قبل

بھارتی ایئرلائنز کے لیے ایک اور مشکل
- 20 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا بڑا اضافہ
- 21 گھنٹے قبل

لاہور میں مبینہ ویزہ فراڈ، چشم کشا تفصیلات سامنے آگئیں
- ایک دن قبل

لاہور میں جشن آزادی اسنوکر رینکنگ ٹورنامنٹ، شوبز شخصیات کی شرکت
- 2 دن قبل

بچوں کی نایاب دماغی بیماری کے خلاف بڑی امید، پرانی دوا کے حیران کن نتائج
- 2 دن قبل
عمران خان سخت سکیورٹی میں اڈیالا جیل سے شفا اسپتال روانہ
- 13 گھنٹے قبل
ڈیزل سستا ہونے پرکرایوں میں کمی کا اعلان
- ایک دن قبل
مصباح ارشد کو مس یونیورس پاکستان منتخب کر لیا گیا
- ایک دن قبل

اسلام آباد میں بڑا ایکشن، 275 غیر ملکی گرفتار
- 2 دن قبل

کیا ٹک ٹاک پر اب رقم بھی بھیجی جا سکے گی؟
- 20 گھنٹے قبل









