کوئی بھی آپ کو 13 سال کے بچے کا نام بھیجے گا تو آپ ای سی ایل میں شامل کردیں گے؟جسٹس بابر ستار


اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہری فیضان عثمان کی بازیابی کے بعد اس کے اہل خانہ کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں شامل کرنے کے فیصلے کو معطل کرتے ہوئے فیضان کے خاندان کے آٹھ افراد کے نام فہرست سے نکالنے کا حکم دیا ہے۔
عدالت نے ہدایت دی کہ صرف فیضان کی شادی شدہ بہن خاتون صالحہ کا نام ای سی ایل میں برقرار رکھا جائے، جبکہ باقی تمام نام نکال دیے جائیں۔
عدالتی حکم پر سیکرٹری داخلہ خرم علی آغا عدالت میں پیش ہوئے۔ جسٹس بابر ستار نے ریمارکس دیئے کہ نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا کوئی ورکنگ پیپر عدالت میں پیش نہیں کیا گیا، سیکرٹری وزارت داخلہ بیان حلفی جمع کروائیں اور نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے حقائق سامنے رکھیں، سیکرٹری داخلہ ایک ہفتے میں کابینہ سب کمیٹی کی رپورٹ اور ورکنگ پیپر کی رپورٹ بھی پیش کریں۔
سیکرٹری داخلہ نے عدالت کو بتایا کہ سب کمیٹی کے چیئرمین کی جانب سے تفصیلات بھجوائی گئی تھیں۔
جسٹس بابر ستار نے ریمارکس دیئے کہ ہر چیز کا کوئی نہ کوئی طریقہ کار ہوتا ہے، آخر ایسا کیا تھا جو نام فہرست میں شامل کیا گیا، 18 سال کا بچہ فیضان ہے، تو اس نے ایسا کیا کیا ہے جو آئی ایس آئی نے اس کے گھر ریڈ کیا۔
عدالت نے استفسار کیا کہ بازیابی کے بعد پتہ لگا کہ کون ملزمان تھے جو اس کے اغوا کے پیچھے تھے؟
اس دوران وکیل ایمان مزاری نے بتایا کہ ایک بچہ ہے فیملی میں جس کی عمر 13 سال ہے۔
جس پر جسٹس بابر ستار نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سیکرٹری صاحب 13 سال کے بچے کا نام بھی شامل کیا گیا ہے، یہ کیا ہورہا ہے؟ سیکریٹری داخلہ نے جواب دیا کہ میں معذرت خواہ ہوں، میں اس معاملے کو دیکھ لیتا ہوں۔
عدالت نے مزید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ معذرت کی بات نہیں، کوئی بھی آپ کو 13 سال کے بچے کا نام بھیجے گا تو آپ ای سی ایل میں شامل کردیں گے؟ اس کے اثرات ہوں گے، اس کا انجام ہوگا، آپ اپنا بیان حلفی جمع کروائیں۔
جسٹس بابر ستار نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل صاحب کیا آپ کا نام بھی ڈال دیں؟ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ ان کے بہنوئی شیراز ہیں، ان کے خلاف مقدمات درج ہیں۔
جسٹس بابر ستار نے استفسار کیا کہ کیا وہ شریک ملزم ہیں؟ کوئی ورکنگ پیپر ہوگا ناں جس میٹریل کے تحت نام ای سی ایل میں ڈالا گیا، کیس اگر عدالت میں ہے تو ان کے خلاف کیا الزامات ہیں جس پر ان کے نام شامل کیے گئے ہیں۔ سیکرٹری صاحب آپ نے پوچھا نہیں یہ سب کیا ہورہا ہے؟
ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ ایجنسی کی رپورٹ پر سمری بھجوائی گئی اور باقاعدہ منظوری دی گئی۔ جسٹس بابر ستار نے کہا کہ آپ نے جو سمری بھجوائی وہ دکھائیں، سمری میں کیا لکھا ہے؟
سیکرٹری داخلہ نے کہا کہ وزارت کو انفارمیشن وصول ہوئی تھی جس پر سمری بھجوائی گئی۔کابینہ کی سب کمیٹی نے نو افراد کی نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی منظوری دی تھی۔
جسٹس بابر ستار نے مزید کہا کہ فیضان عثمان مسنگ تھا، 18 سال عمر ہے، پھر بازیاب ہوا، عدالت میں کیس تھا، آپ نے اغوا کے ذمہ داران تلاش نہیں کیے اور یہ کام کردیا۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ ایجنسی کی رپورٹ پر نو افراد کے نام سی سی ایل میں ڈالے گئے، سات کے نکل گئے اب صرف دو ہیں۔
جسٹس بابر ستار نے کہا کہ سیکرٹری صاحب ایک تیرہ سالہ بچے نے کیا کر دیا، اس کا نام بھی ڈال دیا، اگر کوئی چھ ماہ کے بچے کا نام بھیجے تو کیا وہ بھی آپ سب کمیٹی کو بھیج دیں گے؟
عدالت نے سیکرٹری داخلہ سے استفسار کیا کہ ریاست کو کیسے چلا رہے ہیں، آپ نے ان سے پوچھا نہیں کہ وہ کیا کر رہے ہیں؟
عدالت نے کیس کی سماعت فیضان عثمان کی بازیابی کے بعد ملزمان کے خلاف کارروائی کے مرکزی کیس کے ساتھ مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔

گلگت بلتستان اور گرد و نواح میں زلزلے کے شدیدجھٹکے،لوگوں میں خوف وہراس
- 4 گھنٹے قبل

ایشیا کپ ٹاکرا:بھارت کیخلاف میچ کےلیےپاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آ گئی
- 4 گھنٹے قبل

چین :صدر آصف علی زرداری کا زلزلہ وارننگ سسٹم سے لیس ہائی اسپیڈ ٹرین کے ذریعے سفر
- 3 گھنٹے قبل

بیجنگ:صدر آصف علی زرداری کا چین کے ایوی ایشن انڈسٹری کارپوریشن کمپلیکس کا تاریخی دورہ
- 4 گھنٹے قبل

گوگل جی میل کا صارفین کیلئے 2 زبردست نئے فیچرز متعارف کروانے کا اعلان
- 3 گھنٹے قبل

مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے بری خبر،16 ستمبر سے پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کا امکان
- 3 گھنٹے قبل

ایشیا کپ ٹاکرا: پاکستان کا بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
- 2 گھنٹے قبل

مظفرگڑھ : لوڈر رکشے کی ٹکر سے علاقے کا امیر ترین بھکاری جاں بحق
- 3 گھنٹے قبل

معروف برطانوی باکسر رکی ہیٹون 46برس کی عمر میں انتقال کر گئے
- 3 گھنٹے قبل

شدید سیلابی صورتحال کے باعث جلالپور پیروالا کے مقام پر موٹروے ایم فائیو بند کر دی گئی
- 3 گھنٹے قبل
.webp&w=3840&q=75)
ایف آئی اے پشاور زون کی کارروائی،حوالہ ہنڈی میں ملوث 6 ملزمان گرفتار
- 2 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہبازشریف کا سیلاب متاثرین کیلئے ریلیف پیکج ،اگست کے بجلی بل معاف
- 2 گھنٹے قبل