کوئی بھی آپ کو 13 سال کے بچے کا نام بھیجے گا تو آپ ای سی ایل میں شامل کردیں گے؟جسٹس بابر ستار


اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہری فیضان عثمان کی بازیابی کے بعد اس کے اہل خانہ کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں شامل کرنے کے فیصلے کو معطل کرتے ہوئے فیضان کے خاندان کے آٹھ افراد کے نام فہرست سے نکالنے کا حکم دیا ہے۔
عدالت نے ہدایت دی کہ صرف فیضان کی شادی شدہ بہن خاتون صالحہ کا نام ای سی ایل میں برقرار رکھا جائے، جبکہ باقی تمام نام نکال دیے جائیں۔
عدالتی حکم پر سیکرٹری داخلہ خرم علی آغا عدالت میں پیش ہوئے۔ جسٹس بابر ستار نے ریمارکس دیئے کہ نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا کوئی ورکنگ پیپر عدالت میں پیش نہیں کیا گیا، سیکرٹری وزارت داخلہ بیان حلفی جمع کروائیں اور نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے حقائق سامنے رکھیں، سیکرٹری داخلہ ایک ہفتے میں کابینہ سب کمیٹی کی رپورٹ اور ورکنگ پیپر کی رپورٹ بھی پیش کریں۔
سیکرٹری داخلہ نے عدالت کو بتایا کہ سب کمیٹی کے چیئرمین کی جانب سے تفصیلات بھجوائی گئی تھیں۔
جسٹس بابر ستار نے ریمارکس دیئے کہ ہر چیز کا کوئی نہ کوئی طریقہ کار ہوتا ہے، آخر ایسا کیا تھا جو نام فہرست میں شامل کیا گیا، 18 سال کا بچہ فیضان ہے، تو اس نے ایسا کیا کیا ہے جو آئی ایس آئی نے اس کے گھر ریڈ کیا۔
عدالت نے استفسار کیا کہ بازیابی کے بعد پتہ لگا کہ کون ملزمان تھے جو اس کے اغوا کے پیچھے تھے؟
اس دوران وکیل ایمان مزاری نے بتایا کہ ایک بچہ ہے فیملی میں جس کی عمر 13 سال ہے۔
جس پر جسٹس بابر ستار نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سیکرٹری صاحب 13 سال کے بچے کا نام بھی شامل کیا گیا ہے، یہ کیا ہورہا ہے؟ سیکریٹری داخلہ نے جواب دیا کہ میں معذرت خواہ ہوں، میں اس معاملے کو دیکھ لیتا ہوں۔
عدالت نے مزید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ معذرت کی بات نہیں، کوئی بھی آپ کو 13 سال کے بچے کا نام بھیجے گا تو آپ ای سی ایل میں شامل کردیں گے؟ اس کے اثرات ہوں گے، اس کا انجام ہوگا، آپ اپنا بیان حلفی جمع کروائیں۔
جسٹس بابر ستار نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل صاحب کیا آپ کا نام بھی ڈال دیں؟ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ ان کے بہنوئی شیراز ہیں، ان کے خلاف مقدمات درج ہیں۔
جسٹس بابر ستار نے استفسار کیا کہ کیا وہ شریک ملزم ہیں؟ کوئی ورکنگ پیپر ہوگا ناں جس میٹریل کے تحت نام ای سی ایل میں ڈالا گیا، کیس اگر عدالت میں ہے تو ان کے خلاف کیا الزامات ہیں جس پر ان کے نام شامل کیے گئے ہیں۔ سیکرٹری صاحب آپ نے پوچھا نہیں یہ سب کیا ہورہا ہے؟
ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ ایجنسی کی رپورٹ پر سمری بھجوائی گئی اور باقاعدہ منظوری دی گئی۔ جسٹس بابر ستار نے کہا کہ آپ نے جو سمری بھجوائی وہ دکھائیں، سمری میں کیا لکھا ہے؟
سیکرٹری داخلہ نے کہا کہ وزارت کو انفارمیشن وصول ہوئی تھی جس پر سمری بھجوائی گئی۔کابینہ کی سب کمیٹی نے نو افراد کی نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی منظوری دی تھی۔
جسٹس بابر ستار نے مزید کہا کہ فیضان عثمان مسنگ تھا، 18 سال عمر ہے، پھر بازیاب ہوا، عدالت میں کیس تھا، آپ نے اغوا کے ذمہ داران تلاش نہیں کیے اور یہ کام کردیا۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ ایجنسی کی رپورٹ پر نو افراد کے نام سی سی ایل میں ڈالے گئے، سات کے نکل گئے اب صرف دو ہیں۔
جسٹس بابر ستار نے کہا کہ سیکرٹری صاحب ایک تیرہ سالہ بچے نے کیا کر دیا، اس کا نام بھی ڈال دیا، اگر کوئی چھ ماہ کے بچے کا نام بھیجے تو کیا وہ بھی آپ سب کمیٹی کو بھیج دیں گے؟
عدالت نے سیکرٹری داخلہ سے استفسار کیا کہ ریاست کو کیسے چلا رہے ہیں، آپ نے ان سے پوچھا نہیں کہ وہ کیا کر رہے ہیں؟
عدالت نے کیس کی سماعت فیضان عثمان کی بازیابی کے بعد ملزمان کے خلاف کارروائی کے مرکزی کیس کے ساتھ مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔

تمام مسائل اور تنازعات کے حل کا سب سے مؤثر طریقہ مذاکرات ہیں،علامہ طاہر اشرفی
- 19 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کی رہائش گاہ آمد، خوشدامن کے انتقال پر اظہارِ افسوس
- 18 گھنٹے قبل

محسن نقوی کی ایرانی وزیر خارجہ سےملاقات،امن مذاکرات کے حوالے سے تبادلہ خیال
- 2 دن قبل

معاہدے سے پہلے ایرانی اثاثے بحال نہیں ہوں گے، ڈونلڈٹرمپ کا سخت ردعمل
- 2 دن قبل

ایرانی پاسداران انقلاب کا ہرمز سے ایک امریکی کارگو جہاز کو قبضے میں لینے کا دعویٰ
- 2 دن قبل

بجٹ کے معاملے پرحکومت اور اتحادی جماعت پیپلزپارٹی کے درمیان ڈیڈلاک برقرار
- 2 دن قبل

پنجاب حکومت نے ’پرواز کارڈ‘ لانچ کر دیا ، ہزار نوجوانوں کو بیرون ملک روزگار کیلئے بلا سود قرض ملے گا
- 18 گھنٹے قبل

جو کچھ ہو رہا ہے سب امریکا کی پلاننگ ہے،واشنگٹن اسرائیل کی پشت پناہی بند کرے، اسماعیل بقائی
- 18 گھنٹے قبل

گلگت بلتستان انتخابات:پولنگ کا وقت ختم، ووٹوں کی گنتی جاری، غیر حتمی نتائج آنا شروع ہوگئے
- 2 دن قبل

گلگت بلتستان انتخابات:چیف الیکشن کمشنر کا اہم بیان سامنے آ گیا
- 2 دن قبل

وزیراعظم کی گلگت بلتستان میں پرامن اور شفاف انتخابات پر عوام کو مبارکباد
- 18 گھنٹے قبل

پاکستان محفوظ اور غذائیت سے بھرپور خوراک کی فراہمی کے مشترکہ اور بامقصد ہدف کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرتا ہے، وزیراعظم
- 2 دن قبل

.jpg&w=3840&q=75)



