چیمپئنز ٹرافی:بنگلہ دیش کی بیٹنگ لائن بری طرح فلاپ، نیوزی لینڈ کو 237 رنز کا ہدف
اگر آج کے میچ میں نیوزی لینڈ بنگلہ دیش کو ہرا دیتا ہے تو پاکستان آفیشلی طور پر سیمی فائنل کی دور سے باہر ہو جائے گا


راولپنڈی:آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی گروپ بی کے میچ میں بنگلہ دیش کی بیٹنگ بری طرح لڑکھڑا گئی اورمقررہ پچاس اوورز میں محض 236 رنز ہی بنا سکی۔
راولپنڈی میں کھیلے جانے والے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا جو کہ درست ثابت ہوا اور بنگلہ دیش کی ٹیم 9 وکٹوں کے نقصا ن پر محض 236 رنز تک محدودرہی۔
بنگلہ دیش کی جانب سےنجم الحسین شانتو 77رنز بنا کر نمایاں رہے،ذاکر علی 45اور رشاد حسین نے 26 رنز بنائے۔
نیوزی لینڈ کے مائیکل بریسویل نےشاندار باوّلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ ول او رورکے نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
دوسری جانب پاکستان کی روایتی حریف بھارت سے شکست کے بعد سیمی فائنل تک رسائی کی امیدیں دوسری ٹیمو ں کی اگر مگر سے جڑ گئیں ہیں، اگر آج کے میچ میں نیوزی لینڈ بنگلہ دیش کو ہرا دیتا ہے تو پاکستان آفیشلی طور پر سیمی فائنل کی دور سے باہر ہو جائے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز دبئی میںکھیلے جانے والے میچ میں روایتی حریف بھارت نے پاکستان کو باآسانی چھ وکٹوں سے شکست دی تھی، جس کے بعد قومی ٹیم کی سیمی فائنل تک رسائی کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں، گروپ اسٹیج میں قومی ٹیم کی یہ دوسری شکست ہے۔دوسری جانب بھارت نے گروپ اسٹیج کے دو مییچز میں کامیابی حاصل کر کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کر لی ہے۔

ملک میں آ ج یوم فضائیہ منایا جارہا ہے
- 2 days ago

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- 15 hours ago

سائرہ پیٹر ستارۂ امتیاز کے لیے منتخب، لاہور میں شاندار خراجِ تحسین
- 2 days ago
لالی وڈ لیجنڈ شان شاہد رات گئے تماثیل تھیٹر پہنچ گئے
- 2 days ago
بنگلادیش میں خسرہ وبا شدت سے پھیل گئی
- an hour ago

جنگ ستمبر1965 کے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پاک بحریہ کا دن آج منایا گیا
- a day ago

حماد اظہر کی گرفتاری سیاسی انتقام اور ریاستی جبر کا تسلسل ہے، میاں شاہد حسین
- 2 days ago
جونیئر ہاکی ایشیا کپ: پاکستان نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا
- a day ago
وفاقی تعلیمی بورڈ: انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور ٹوکے نتائج کا اعلان
- an hour ago
اسکولوں کے اوقات میں کمی کا اعلان
- a day ago

پی ایس ڈی ایف اور نوپڈپ کا خصوصی افراد کیلئے ہنرمندی کی تربیت کا معاہدہ
- 2 days ago

ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- a day ago





