واپڈا کی جانب سےآبی وسائل کی منصوبہ بندی اور انتظامات میں مصنوعی ذہانت کے استعمال پر کانفرنس
کانفرنس میں مصنوعی ذہانت کے ذریعے پاکستان میں آبی وسائل کے بہتر انتظام اور مؤثر استعمال کے موضوع پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

واپڈا کی جانب سے مصنوعی ذہانت کے استعمال سے آبی وسائل کے شعبے میں جدت لانے کی غرض سے ایک روزہ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔
واپڈا ہاؤس لاہور میں تیسری“آبی وسائل کی منصوبہ بندی اور انتظامات میں مصنوعی ذہانت کا استعمال ”کے عنوان سے کانفرنس منعقد ہوئی۔کانفرنس میں ملک بھر سے ماہرین، آبی وسائل کے شعبے سے منسلک انجینئرز اور نامور جامعات بشمول نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، غلام اسحاق خان انسٹی ٹیوٹ، فاسٹ، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور، لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ سائنس، کامسیٹس، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ٹیکسلا، لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی، پنجاب یونیورسٹی لاہور، قائد عوام یونیورسٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نواب شاہ اور مہران یونیورسٹی جامشورو سے طلبہ کی کثیر تعدادنے شرکت کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی ممبر (واٹر) واپڈا جاوید اختر لطیف تھے۔
کانفرنس میں مصنوعی ذہانت کے ذریعے پاکستان میں آبی وسائل کے بہتر انتظام اور مؤثر استعمال کے موضوع پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ اس کانفرنس کا انعقاد چیئرمین واپڈا کے ویژن اور رہنمائی کے تحت کیا گیا جس کا مقصد جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے آبی وسائل کے بہتر انتظام کو متعارف کرانا ہے۔ تاکہ پانی کے مؤثر استعمال اور پن بجلی کی پیداوار میں مصنوعی ذہانت کے استعمال کو فروغ دیا جا سکے۔ علاوہ ازیں کانفرنس میں تعلیمی اداروں اور صنعتوں کے درمیان اشتراک قائم کرنا اور مصنوعی ذہانت سے اخذ کردہ تحقیق کو آج کی صنعت میں استعمال میں لانا ہے۔
افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے ممبر (واٹر) واپڈا جاوید اختر لطیف نے کہا کہ اس کانفرنس میں شرکاء کو ا ٓبی وسائل کے شعبے میں جدید رجحانات اور واپڈا کی مہارت سے روشناس کرایا جائے گا۔ یہ اقدام واپڈا کی جانب سے پاکستان کی یونیورسٹیوں کے ساتھ اشترک قائم کرنے کے عزم کا حصہ ہے تاکہ ملک میں آبی وسائل کا مؤثر نظام تشکیل دیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ پانی ہماری زندگی کی بنیادی ضرورت ہے اس لئے آبی وسائل کا مؤثر انتظام ناگزیر ہے۔ یہی وجہ ہے کہ مصنوعی ذہانت کا استعمال آبی وسائل کے شعبے میں درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے وسیع پیمانے پر تجزیاتی معلومات، ممکنہ خطرات اور ان کا دیرپا حل فراہم کرتا ہے اوراس ضمن میں واپڈاکلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔
کانفرنس میں تین ٹیکنیکل سیشن ہوئے جس میں ملک بھر سے آئے محققین نے تحقیقی مقالے پیش کئے اور ایک اعلیٰ سطحی تکنیکی کمیٹی نے ان مقالوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ یہ تحقیقی مقالے پن بجلی، آبی وسائل، ماحولیاتی تبدیلیوں کے باعث برف پگھلنے، سیلاب، زیرزمین پانی، پانی کی تقسیم، ڈرینج، برساتی نالوں کا بہتر انتظام اور آبی وسائل پر موسمی اثرات کے موضوعات پر تھے۔
نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اسلام آباد کے سکول آف سول اینڈ انوائرمنٹل انجینئرنگ کے پرنسپل/ڈین ڈاکٹر محمد عرفان نے آبی وسائل کے شعبے میں منصوبہ بندی اور انجینئرنگ مینجمنٹ میں مصنوعی ذہانت کے کردار پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ یو ای ٹی لاہور کے سنٹر آف ایکسی لینس ان واٹر ریسورسز کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر عتیق الرحمان نے بھی آبی وسائل کی منصوبہ بندی اور انتظام میں مصنوعی ذہانت کے استعمان پر تفصیلی گفتگو کی جبکہ وزارت موسمیاتی تبدیلی کے آبی وسائل سیکشن کی سربراہ قراۃ العین احمد نے پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں کے آبی وسائل پر اثرات پر تفصیلی بات کی۔
کانفرنس میں اہم مقررین نے ڈیمز کی تعمیر، پن بجلی منصوبوں اور زیرزمین پانی سمیت آبی وسائل کے شعبے کے مسائل اور مواقع میں مصنوعی ذہانت کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ ان کاکہنا تھا کہ مصنوعی ذہانت کا استعمال ناگزیر ہے۔ آبی وسائل میں فیصلہ سازی، پانی کے بہتر استعمال، ڈیمز کی مؤثر دیکھ بھال اور پن بجلی کی پیداوار بڑھانے سمیت اہم امور میں مصنوعی ذہانت کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔ کانفرنس میں واپڈا کے ریٹائرڈ جنرل منیجرز اور ایڈوائیزرز نے بھی شرکت کی۔
کانفرنس کے اختتام پر جنرل منیجر (کوآرڈی نیشن اینڈ مانیٹرنگ) واپڈا محمد اعظم جوئیہ نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے مصنوعی ذہانت پر اپنے تجربات پیش کیے۔ بعدازاں سوالات اور جوابات کا سیشن بھی ہوا جس کے بعد سیشن چیئر اور کوچیئرنے اختتامی کلمات پیش کیے۔ آخر میں کانفرنس کے شرکاء کوشیلڈز اور سرٹیفکیٹس بھی دیئے گئے۔

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 2 days ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 2 days ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 3 days ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 2 days ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 2 days ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- a day ago

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- a day ago
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- a day ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 2 days ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 2 days ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- a day ago




