پانی کروڑوں پاکستانیوں کی لائف لائن ہےجس کو روکنا اقدام جنگ کے مترادف ہوگا، شہباز شریف
پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ 10 ملکوں میں شامل ہے، پگھلتےگلیشیئرز، شدید گرمی، سیلاب اوردیگر چیلنجز کا سامنا ہے،وزیر اعظم


باکو: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پانی کروڑوں پاکستانیوں کی لائف لائن ہےجس کو روکنے کا بھارتی اقدام جنگ کے مترادف ہوگا۔
آذر بائیجان میں اقتصادی تعاون تنظیم کے 17 ویں سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پانی کروڑوں پاکستانیوں کی لائف لائن ہے، پاکستان کا پانی روکنے کا بھارتی اقدام جنگ کے مترادف ہوگا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کی معطلی کےبھارتی اقدامات کا مقصد علاقائی امن کو نقصان پہنچانا تھا۔
حالیہ پاک بھارت کشیدگی پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت کی جانب سے مسلط کی جانے والی جارحیت کا پاک فوج نے مثالی جرات، پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ جواب دیا۔
انہوں نے کہا کہ غزہ کو تباہی کا سامنا ہے، ایسا لگتا ہے جیسے غزہ میں انسانیت کا وجود ہی نہیں، قحط سالی کی صورتحال، فاقہ کشی اور امدادی کارکنوں پر اسرائیلی حملےجاری ہیں، پاکستان دنیا میں کہیں بھی بے گناہ لوگوں پرظلم کرنے والوں کے خلاف کھڑا ہے۔
اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف نے ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے کاربن اخراج میں کمی، کاربن مارکیٹ پلیٹ فارم اور مزاحمتی نظام کی تجویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ پائیدار نمو کیلئے موسمیاتی فنانسنگ کو فعال کرنا بہت اہم ہے، توانائی کوریڈورز اور ایکو ٹورازم کیلیے اقدامات تیز کرنا ہونگے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی چیلنجز نےلاکھوں لوگوں کے روزگار کوخطرے میں ڈال دیا ہے، پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ 10 ملکوں میں شامل ہے، پگھلتےگلیشیئرز، شدید گرمی، سیلاب اوردیگر چیلنجز کا سامنا ہے تاہم پاکستان نے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے پالیسی وضع کی ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ 2022 میں پاکستان نےتباہ کن سیلاب کا سامنا کیا جس میں 3 کروڑ 30 لاکھ سے زیادہ لوگ متاثرہوئے اور املاک کو شدید نقصان پہنچا۔
شہبازشریف نے مزیدکہا کہ ای سی او ٹرانسپورٹ کوریڈورز کا آغازخوش آئند ہے، ای سی او خطے کو تاریخی ہم آہنگی پر استوار کرتے ہوئے بہتر مستقبل کی تشکیل کرنی چاہیے ، آئیے عہد کریں کہ اپنی یکجہتی اور تعاون کو بڑھائیں گے۔

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی
- 3 گھنٹے قبل

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد
- 3 گھنٹے قبل

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- ایک دن قبل

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے
- 5 گھنٹے قبل
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- 5 گھنٹے قبل

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے
- 2 گھنٹے قبل

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- ایک دن قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- ایک دن قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- ایک دن قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- ایک دن قبل

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد
- 7 گھنٹے قبل





