آسٹریلیا کی جانب سے بین نے 3، جانسن اور زمپا نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا


لاہور:آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے گروپ بی کے اہم میچ میں افغانستان نے آسٹریلیا کوجیت کےلیے 274 رنز کا ہدف دے دیا۔
قدافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والے میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیاتھا،افغانستان کی جانب سے اننگز کا آغاز مایوس کن رہا اور پہلی وکٹ 3 رنز پر گری۔
اس کے بعد ابراہیم اور صدیق اللہ نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی تاہم ابراہیم زادران 22رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، پھر رحمت شاہ 12 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔
صدیق اللہ بھی 85 رنز بناکر کیچ آؤٹ ہوئے۔ عظمت اللہ عمرزئی کی شاندار بیٹنگ کی بدولت افغان ٹیم آخری اوور کی آخری گیند پر 273 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی،جبکہ عظمت اللہ عمر زئی67 رنز بناکر نمایاں رہے۔
آسٹریلیا کی جانب سے بین نے 3، جانسن اور زمپا نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل فغان ٹیم کے کپتان حشمت اللہ شاہدی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی آسٹریلیا کیخلاف بڑا ٹارگٹ سیٹ کریں۔
اس موقع پر آسٹریلوی کپتان سٹیو سمتھ نے کہا کہ موسم ابرآلود ہونے کے باعث باؤلرز کو موقع دینا چاہتے تھے تاکہ جلد وکٹیں لیکر افغانستان کو دباؤ میں لایا جا سکے۔
خیال رہے کہ آسٹریلیا اور افغانستان کی ٹیموں نے ابھی تک ایک، ایک میچ میں کامیابی حاصل کی، افغانستان کی ٹیم نے بڑا اپ سیٹ کرتے ہوئے انگلینڈ کو شکست دی تھی۔

لالی وڈ کی نئی فلم’’ نواں سیاپا‘‘ کی شوٹنگ جاری ،کب ریلیز ہو گئی؟
- 3 گھنٹے قبل

سونے کی اونچی چھلانگ، فی تولہ قیمت میں8 ہزار سے زائد کا اضافہ
- 26 منٹ قبل

وزیراعظم شہباز شریف کل 2 روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ روانہ ہوں گے
- 3 گھنٹے قبل

مسیحیوں کے روحانی رہنما پوپ فرانسس انتقال کر گئے
- 3 گھنٹے قبل

جے یو آئی کا پی ٹی آئی کے ساتھ اتحاد نہ کرنے کا فیصلہ
- 37 منٹ قبل

مناہل ملک کے بعد ایک اور ٹک ٹاکر کی مبینہ نازیبا ویڈیو لیک ہو گئی
- ایک گھنٹہ قبل
کیاایک اور پاکستانی ٹک ٹاکر کو دبئی میں گرفتار کر لیا گیا؟
- ایک گھنٹہ قبل

پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی کا خوارج کیخلاف کامیاب آپریشن،10 سے زائد دہشت گرد ہلاک
- 2 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا حکومت نے دینی مدارس کی گرانٹ میں اضافہ کر دیا
- ایک گھنٹہ قبل

لاہور ہائیکورٹ نے خلع لینے والی خاتون کو بھی حق مہر کا حقدار قرار دے دیا
- 11 منٹ قبل

اسلام آباد:انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے ہاسٹل میں فائرنگ سے 22سالہ طالبہ جاں بحق
- 2 گھنٹے قبل

فوجی املاک پر حملے کریں گے تو پھولوں کے ہار نہیں پہنائے جا سکتے،اعظم نذیر تارڑ
- 3 گھنٹے قبل