اوپن اے آئی نے اب تک کا سب سے طاقتور اے آئی ماڈل چیٹ جی پی 4.5 متعارف کروا دیا
صارفین کو اس سے بات کرتے ہوئے محسوس ہوگا کہ وہ کسی حقیقی فرد سے بات کر رہے ہیں،اوپن اے آئی


اوپن اے آئی نے اپنا اب تک کا سب سے طاقتور آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ماڈل جی پی ٹی 4.5 متعارف کرا دیا ہے۔
اوپن اے آئی کی جانب سے اس نئے متعارف کروائے گئے ماڈل کو ہر طرح کے کاموں میں مدد فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
یہ نیا اے آئی ماڈل چیٹ جی پی ٹی پر دستیاب ہے مگر اسے استعمال کرنے کے لیے پرو سبسکرائبر بننا ہوگا یا یوں کہہ لیں کہ ماہانہ 200 ڈالرز فیس ادا کرنا ہوگی،کمپنی کے مطابق یہ نیا ماڈل ابھی ریسرچ پریویو کے طور پر متعارف کرایا گیا ہے یعنی ابھی اس پر کام مکمل نہیں ہوا۔
اوپن اے آئی کو توقع ہے کہ صارفین کی جانب سے نئے ماڈل میں موجود خامیوں یا بگ کو ڈھونڈنے میں مدد فراہم کی جائے گی، کمپنی کا دعویٰ ہے کہ ابتدائی صارفین نے جی پی ٹی 4.5 کو زیادہ بہتر اور جذباتی ذہانت سے لیس قرار دیا ہے۔
اوپن اے آئی کی جانب سےجی پی ٹی 4.5 کو کسی انکوائری کے تناظر کو سمجھنے کے لیے ماضی کے ماڈلز سے زیادہ بہتر قرار دیا گیا ہے جو سماجی اشاروں کو بھی شناخت کرسکے گا۔
درحقیقت کمپنی کے مطابق صارفین کو اس سے بات کرتے ہوئے محسوس ہوگا کہ وہ کسی حقیقی فرد سے بات کر رہے ہیں۔
اس حوالے سے اوپن اے آئی کے چیف ایگزیکٹو سام آلٹمین نے ایکس (ٹوئٹر) پوسٹ میں کہا کہ یہ پہلا اے آئی ماڈل ہے جسے استعمال کرتے ہوئے محسوس ہوتا ہے کہ ہم کسی پرفکر فرد سے بات کر رہے ہیںمانہوں نے مزید بتایا کہ بہت جلد جی پی ٹی 4.5 کو چیٹ جی پی ٹی پلس صارفین کے لیے بھی متعارف کرایا جائے گا۔
کمپنی نے اعتراف کیا کہ ابھی بھی اے آئی ماڈل خود سوچنے کی صلاحیت نہیں رکھتا مگر وہ اشاروں کو سمجھنے میں زیادہ بہتر ہوگا۔

افغانستان میں چھوڑا گیا امریکی اسلحہ پاکستان میں دہشتگردی کیلئے استعمال ہو رہا ہے،ترجمان دفترِ خارجہ
- 6 گھنٹے قبل

الیکشن کمیشن نے این اے 213 عمر کوٹ میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا
- 3 منٹ قبل

شمالی وزیرستان:سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 6 خوارجی دہشتگرد ہلاک
- ایک گھنٹہ قبل

سیمی فائنل تک رسائی ،افغانستان نے آسٹریلیا کو جیت کیلئے 274 کا ہدف دے دیا
- 5 گھنٹے قبل

جوڈیشل کمیشن اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ کے لیے چار ایڈیشنل ججز کی منظوری
- 6 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرےروز بڑی کمی،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 6 گھنٹے قبل

سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں رمضان کا چاند نظر آگیا، کل پہلا روزہ ہوگا
- 3 گھنٹے قبل

چیمپئنز ٹرافی میں خراب کارکردگی پر انگلینڈ ٹیم کے کپتان نے استفی دے دیا
- 3 گھنٹے قبل

مہنگائی کے ستائے شہریوں کے لئےاچھی خبر، ایل پی جی سستی ہوگئی
- 4 گھنٹے قبل

دنیا کے معمر ترین سابق ٹیسٹ کرکٹر 98 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
- 5 گھنٹے قبل

چیمپئنز ٹرافی:افغانستان اور آسٹریلیا کا میچ بارش کے باعث ختم، کینگروز سیمی فائنل میں پہنچ گئے
- ایک گھنٹہ قبل

پاکستان میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا، پہلا روزہ 2 مارچ کو ہو گا
- 3 گھنٹے قبل