5 ججوں کے اضافے کے بعد سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں کل ججز کی تعداد 13 ہوگئی

.webp&w=3840&q=75)
اسلام آباد:جوڈیشل کمیشن نےسپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 5 ججوںکا اضافہ کر دیا ہے۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کی تعداد 8سے بڑھا کر 13 کرنے کی منظوری دی گئی۔
آئینی بینچ میں مزید 5 نام شامل کرنے کی رائے آئینی بینچ کے سربراہ جسٹس امین الدین نے دی۔
ذرائع کے مطابق آئینی بنچ میں مزید 5 ججز کو شامل کرنے کی منظوری اکثریت سے دی گئی جبکہ جسٹس منیب اختر اور جسٹس منصور علی شاہ نے مخالفت کی۔
اس کے علاوہ پی ٹی آئی کے دو ممبران بیرسٹر علی ظفر اور بیرسٹر گوہر نے بھی مخالفت کی اور رائے دی کہ سپریم کورٹ کے تمام ججز کو آئینی بینچ میں شامل کیا جائے۔
جسٹس ہاشم کاکڑ، جسٹس عامر فاروق اور جسٹس اشتیاق ابراہیم آئینی بینچ کا حصہ ہونگے،جسٹس صلاح الدین پنہور اور جسٹس شکیل احمد بھی آئینی بینچ کے رکن نامزد کئے گئے ہیں، جس کے بعد سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں کل ججز کی تعداد 13 ہوگئی۔
علاوہ ازیں چیف جسٹس کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ کے 4 ایڈیشنل ججز کی بھی منظوری دی گئی۔
سیشن جج راجہ غضنفرعلی خان،طارق محمود باجوہ،عبہر گل خان اور تنویر احمد شیخ کے ناموں کی بطور ایڈیشنل جج لاہور ہائیکورٹ منظوری دی گئی۔

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 2 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- a day ago

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- a day ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 2 days ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 2 days ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 2 days ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 2 days ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 2 days ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- a day ago
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- a day ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 3 days ago




