بنگلہ دیش : طلبہ رہنماناہد اسلام نے نئی سیاسی جماعت ’جاتیا ناگورک پارٹی‘ کی بنیاد رکھ دی
طلبہ کی نئی جماعت ’جاتیا ناگورک پارٹی ‘بنگلہ دیش میں رواں برس کے اختتام پر ممکنہ طور پر ہونے والے انتخابات میں حصہ لے گی،میڈیا رپورٹس


ڈھاکہ:بنگلہ دیش میں سابق مفرور وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کے خلاف طلبہ تحریک کی قیادت کرنے والےاورحکومت کا تختہ الٹنے والی تحریک کے رہنما ناہد اسلام نے عملی سیاست میں قدم رکھتے ہوئے نئی سیاسی جماعت ’جاتیا ناگورک پارٹی‘ کی بنیاد رکھ دی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق طلبہ کی نئی جماعت ’جاتیا ناگورک پارٹی‘ (قومی شہری پارٹی)بنگلہ دیش میں رواں برس کے اختتام پر ممکنہ طور پر ہونے والے انتخابات میں حصہ لے گی۔
طلبہ تحریک کی قیادت کرنے والے ناہد اسلام نے نوبیل انعام یافتہ پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس کی عبوری حکومت میں مشیر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
بنگلہ دیش میں مبینہ امتیاز کے خلاف تحریک چلانے والے طلبہ کے پلیٹ فارم جاتیا ناگورک کمیٹی نے ایک فیس بک پوسٹ میں پارٹی کے نام کی تصدیق کی ہے۔
کمیٹی نے پارٹی کے لیے ’جاتیا ناگورک پارٹی ‘کا نام تجویز کیا ہے جس کا انگریزی مخفف این سی پی یعنی نیشنل سٹیزن پارٹی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ناہد اسلام پارٹی کے کنوینر جب کہ اختر حسین سیکریٹری ہوں گے۔ پارٹی میں چار دیگر اہم عہدوں کے لیے بھی ناموں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ ناہد اسلام بنگلہ دیش میں گزشتہ برس کوٹہ سسٹم کے خلاف ہونے والے مظاہروں کے روح رواں تھے۔ان کی قیادت میں شروع ہونے والی طلبہ تحریک وزیرِ اعظم شیخ حسینہ کے اقتدار کے خاتمے کی وجہ بنی تھی۔
طلبہ کے احتجاج کی وجہ سے پانچ اگست 2024 کو وزیرِ اعظم شیخ حسینہ اقتدار اور ملک چھوڑ کر بھارت میں پناہ لینے پر مجبور ہوئی تھیں اور وہ بدستوربھارت میں ہی موجود ہیں۔

ایشیا کپ ٹورنامنٹ کا ہائی وولٹیج ٹاکرا، سب سے بڑے حریف آج ایک بار پھر آمنے سامنے
- 5 hours ago

گڈو بیراج اور سکھر بیراج کے مقام پر پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ،سینکڑوں بستیاں زیر آب
- 5 hours ago

کانگو میں 2 مختلف کشتی حادثات کے نتیجے میں 193 افراد جاں بحق
- an hour ago

پاکستان میں پولیو کے خاتمے کیلئے عالمی فنڈنگ پر 20 فیصد تک کٹ لگ گیا
- 3 hours ago

پنجاب میں سیلابی صورتحال برقرار ، سیکڑوں دیہات پانی میں ڈوب گئے
- 5 hours ago

گلگت، اسکردو، استور اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 4 hours ago

اسرائیلی بربریت کے نتیجے میں مزید 50 سے زائد فلسطینی شہید
- 5 hours ago

فتنہ الخوارج کے درمیان پے در پے ناکامیوں کے بعد اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے
- an hour ago

پنجاب میں سیلاب سے 45 لاکھ سے زائد افراد متاثر، مختلف حادثات میں 104شہری جاں بحق
- 2 hours ago

پنجاب میں مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیش گوئی
- 3 hours ago
نیگلیریا وائرس کا قہر جاری، کراچی میں ایک اور نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا
- 16 hours ago

یو اے ای میں قومی دن کی مناسبت سے 2 روزہ تعطیلات کا اعلان
- 4 hours ago