گورنر سندھ کا بڑا فیصلہ ،ڈمپرز حادثات میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ کو پلاٹ دینے کا اعلان
اگر ان کے پاس اختیارات ہوتے تو کسی کو ہیوی ٹریفک کی زد میں نہ آنے دیتے،کامران خان ٹیسوری


کراچی:گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کراچی میں ڈمپر زحادثات میں جاں بحق ہونے والے افرادکے کواحقین کو مالی امداد کے طور پر رہائشی پلاٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے گورنر ہاؤس کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اگر ان کے پاس اختیارات ہوتے تو کسی کو ہیوی ٹریفک کی زد میں نہ آنے دیتے۔
انہوں نے گزشتہ دو ماہ کے دوران ڈمپر، ٹریلر اور ٹرکوں سے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو مالی امداد دینے کا وعدہ کیا اور کہا کہ جانی نقصان کا کوئی نعم البدل نہیں، لیکن مالی مدد ان کے زخموں پر مرہم رکھ سکتی ہے، انہوں نے کہا کہ بلڈر اسی دن پلاٹ کی فائل اہل خانہ کےفائل حوالے کرے گا۔
پریس کانفرنس میں گورنر کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ انہوں نے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ کو خط لکھ کر ہیوی ٹریفک حادثات کی تحقیقات کے لیے کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا تھا، مگر کوئی جواب نہیں ملا۔ انہوں نے کہا کہ وہ خط لکھ سکتے ہیں، جواب مانگ سکتے ہیں اور حالات پر نظر رکھ سکتے ہیں، لیکن مزید کچھ نہیں کر سکتے، تاہم اگر ڈی آئی جی ٹریفک نے خود ایکشن نہ لیا تو وہ مجبوراً مداخلت کریں گے۔
کامران ٹیسوری کا کہنا تھاکہ گورنر ہاؤس میں رمضان المبارک پر خصوصی اہتمام کیا ہے، گورنر ہاؤس میں یہ تیسرا سال ہے جو یہ اہتمام کیا جارہا ہے، گورنر ہاؤس میں جو اسٹیج بنایا ہے وہ پورے پاکستان میں نہیں بنا.
انہوں نے کہاکہ گورنر ہاؤس میں ختم القرآن کی تقریب ہوگی، 10لاکھ سے زائد افراد کےلیے افطارڈنر کا اہتمام کیا گیا ہے، اتحاد رمضان کے تحت افراد اپنی رجسٹریشن کرا سکتے ہیں، اس کے علاوہ روزانہ قرعہ اندازی کے ذریعے ایک پلاٹ بھی دیا جائے گا۔
جبکہ رمضان کے دوران گورنر ہاؤس میں افطار، عشائیہ، نماز تراویح، نعت خوانی اور قوالی کے سیشنز بھی ہوں گے۔
مصطفیٰ قتل کیس سے متعلق کامران ٹیسوری نے کہا کہ مصطفیٰ عامر قتل کیس پر سکیورٹی ادارے تحقیقات کررہے ہیں، اس کیس کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔
اس موقع پرگورنر کامران ٹیسوری نے صوبے میں منشیات کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے گورنر ہاؤس میں ایک شکایت سیل قائم کرنے کا اعلان کیا۔ مصطفیٰ عامر قتل کیس کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ منشیات کے خاتمے کا ایک سنہری موقع ہے۔
کامران خان ٹیسوری نے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کی نگرانی کریں اور انہیں منشیات کے خطرے سے آگاہ کریں۔ اس حوالے سے اسکولوں اور کالجوں کو خط لکھ کر اساتذہ اور طلبہ کے منشیات ٹیسٹ کروانے کی درخواست دی جائے گی۔
خیال رہے کہ کراچی میں رواں سال کے دوران اب تک 144 افراد ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہوچکے ہیں۔

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان
- 2 دن قبل

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- 2 دن قبل

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- 21 گھنٹے قبل
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
- 2 دن قبل

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
- 2 دن قبل

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 18 گھنٹے قبل

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- ایک دن قبل
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- ایک دن قبل

لاہور: آوارہ کتے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- ایک گھنٹہ قبل

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- 2 دن قبل

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا
- 2 دن قبل

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- 19 گھنٹے قبل





