پیپلزپارٹی نے جو ترقیاتی منصوبوں کا پلان کیا تھا وہ پورا ہورہا ہے،وزیر بلدیات سندھ


پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور وزیر بلدیات سندھ سعیدغنی نے ایم کیو ایم پاکستان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیو ایم والے فارغ ہوگئے، پارٹی اب پی ایس پی کے قبضے میں ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی کا کہنا تھا کہ آج ہم نے اکبری فٹبال گراونڈ کا افتتاح کیا ہے، پیپلزپارٹی نے جو ترقیاتی منصوبوں کا پلان کیا تھا وہ پورا ہورہا ہے، رمضان میں بھی اور رمضان کے بعد بھی کئی منصوبوں کےافتتاح ہونے ہیں۔
سعید غنی کا کہنا تھا کہ گورنر سندھ کومزید سکیورٹی کی ضرورت ہے تو ہم فراہم کرینگے، صرف دھمکیوں کی بناپرصوبےکی امن کےصورتحال پربات نہیں کرسکتے۔ حکومت کی ذمہ داری ہے لوگوں کو روزگار دے لیکن یہ نہیں ہوسکتاکہ سڑکوں کو بند کرکے روزگارفراہم کیاجائے، اگر ریڑی والے روڈ پر دکان بنا کر روزگار کریں گے تو یہ غلط ہے، ہمیں لوگوں کو سہولیات دینی ہے۔
وزیر بلدیات نے کہا کہ امید ہے اس علاقے کے لوگ کھیلیں گے،صلاحیتوں کو اجاگر کریں گے،امید ہے یہاں سے بڑے کھلاڑی نکلیں گے، صرف کراچی نہیں پورے ملک میں فلاحی ادراہ کام کرتے ہیں، فلائی ادارہ اچھا کام کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت نے جتنا کھیلوں میں کام کیا ہے شاید اتنا کسی اور نے نہیں کیا ہو، ہاکی، فٹبال اور دیگر کھیلوں کے گراونڈ بنائے ہیں، ہم کوشش کرتے ہیں ہر سہولت فراہم کریں، ایم کیو ایم والےفارغ ہوگئے، ایم کیو ایم پی ایس پی کے قبضے میں ہے، ایم کیو ایم کے کنوینراسوقت بلکل بے بس ہے۔

اسرائیل کے شمالی شہر حیفا میں چاقو حملہ ،ایک شخص ہلاک، 4 زخمی
- an hour ago

پنجاب کے طلبہ کیلئے خوشخبری،لیپ ٹاپ اسکیم کا اعلان کر دیا گیا
- 4 hours ago

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنلز کےلیے میچ آفیشلز کا اعلان
- 2 hours ago

دنیا میں سب سے طویل اور مختصرروزہ کس ملک میں رکھا جا رہا ہے اور کتنے گھنٹے کا ہے؟
- an hour ago

مسلسل کمی کے بعد سونا ایک دفعہ پھر مہنگا ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 hours ago

پمز اسپتال کی چار رکنی ٹیم کا اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ
- 4 hours ago

بانی پی ٹی آئی کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ مکمل
- 3 hours ago

پی ٹی آئی کے 56 کارکنوں کی درخواست ضمانت منظور
- 5 hours ago

دفعہ 144 کی خلاف ورزی ،پی ٹی آئی رہنماؤں عمر ایوب ، عامر ڈوگر اور دیگر کے وارنٹ گرفتاری
- 4 hours ago

ایرانی نائب صدر جواد ظریف عہدے سےمستعفی
- 5 hours ago

قلات میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکا، ایک اہلکار شہید
- 38 minutes ago

متحدہ عرب امارات نے کتنے ہزار پاکستانیوں کو ملک بدرکیا؟تفصیلات سامنے آ گئیں
- 2 hours ago