نایاب دھاتوں کا معاہدہ یوکرین کے امن کی خاطر کرنا ہی ہوگا،صدر زیلنسکی


کیف: یوکرینی صدر ولودو میر زیلنسکی نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ اب بھی تعلقات بہتر کرنا چاہتے ہیں۔
اپنے ایک سوشل میڈیا پیغام میںولودو میر زیلنسکی کا کہنا تھا کہ یوکرین کے امن کی خاطر اقدامات اٹھاؤں گا، امریکی صدر دونلڈ ٹرمپ کی حمایت یوکرین کے حق میں ہے،۔
امریکہ اور یوکرین کے درمیان معدنیات کے معاہدے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے یوکرینی صدر کا کہنا تھا کہ نایاب دھاتوں کا معاہدہ یوکرین کے امن کی خاطر کرنا ہی ہوگا۔
دوسری جانب صدر زیلنسکی نے لندن میں برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر سےملاقات کی اور دورہ امریکا کے حوالے سے آگاہ کیا،برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے کہا کہ ہم یوکرین کے ساتھ کھڑے ہیں۔
جس پر یوکرین کے صدر زیلنسکی نے یوکرین کی حمایت پر برطانوی وزیراعظم اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کی حمایت پر بھروسہ کرتے ہیں اور آپ کی دوستی سے خوش ہیں، یوکرین کے لوگ خوش ہیں کہ ہمارے سٹریٹجک شراکت دار موجود ہیں۔
بعدازاں یوکرین کےدفاع کیلئےبرطانیہ اوریوکرین کےدرمیان2.26ارب پاؤنڈ قرض کا معاہدہ طے پا گیا ،رقم یوکرین میں ہتھیاروں کی تیاری کیلئے استعمال کی جائے گی۔

سعودی بینکوں پرکسٹمر کے ساتھ رابطے کیلئے واٹس ایپ کے استعمال پر پابندی عائد
- 19 منٹ قبل

ایک ارب ڈالر کی اگلی قسط ، جائزہ مشن مذاکرات کے لیے کل اسلام آباد پہنچے گا
- 12 گھنٹے قبل

ملکی ترقی کے لیے ہم میں سے ہر کسی نے اپنے حصے کی شمع جلانی ہے ، آرمی چیف
- 12 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو کی اہم ملاقات طے ہو گئی
- 9 گھنٹے قبل

فیفانے پاکستان فٹبال فیڈریشن کی رکنیت بحال کر دی
- 41 منٹ قبل

چیمپئنز ٹرافی :سیمی فائنل میں کونسی ٹیمیں مد مقابل ہونگی؟
- 10 گھنٹے قبل

را کے جاسوس کلبھوشن یادیو کی بلوچستان سے گرفتاری کو 9 سال مکمل
- 2 گھنٹے قبل

بارش برسانے والا سسٹم لاہور سمیت پنجاب میں داخل
- 39 منٹ قبل

یورپی رہنماؤں کا جنگ کے خاتمے تک یوکرین کو فوجی امداد جاری رکھنے کا اعلان
- 2 گھنٹے قبل

پنجاب کے سرکاری ڈینٹل کالجز میں بی ڈی ایس داخلوں کے لیے پہلی سلیکشن لسٹ جاری
- 12 گھنٹے قبل

بھارت نےنیوزی لینڈکو 44 رنز سے شکست دے دی
- 12 گھنٹے قبل

عوام کو سستی بجلی کی فراہمی کیلئے نیپرا میں درخواست دائر
- 34 منٹ قبل