دنیا
طالبان کی کارروائیوں میں شدت ، مزید 13 اضلاع پر قبضہ کرلیا
کابل :غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک روز میں طالبان نےافغان فورسز سے مزید 13 اضلاع کاکنٹرول چھین لیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغانستان میں طالبان کی کارروائیوں میں شدت آگئی ہے،ایک روز میں طالبان نےافغان فورسز سے مزید 13 اضلاع کاکنٹرول چھین لیا ہے،طالبان نےشمال مشرقی اور جنوبی افغانستان کےاضلاع پر قبضہ کیا ہے، ایک دن میں طالبان کےتسلط میں آنے والے علاقوں کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔
یہ بھی پڑھیں : افغان طالبان نے دو صوبوں کے مزید چار اضلاع پر قبضہ کرلیا
افغان وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران 9 صوبوں میں سکیورٹی فورسز نے 224 طالبان کو ہلاک کیا، عسکریت پسندوں سے اپنے علاقوں کا قبضہ واپس لینے کیلئے ہرممکن کوشش کریں گے، افغانستان کی سکیورٹی کیلئے افغان دفاعی دستے ہر وقت الرٹ ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان طالبان نے فورسزکےخلاف کارروائیوں میں700 گاڑیاں اور گولا بارودپربھی قبضہ کیا ہے۔
کھیل
پی سی بی کا غیر ملکی ہیڈ کوچز سے مستقل چھٹکارہ پانے کا فیصلہ
گیری کرسٹن کے ساتھ کشیدہ تعلقات اور تلخ تجربات نے پی سی بی حکام کی آنکھیں کھول دیں
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے غیر ملکی ہیڈ کوچز سے چھٹکارہ حاصل کرنے کی حکمت عملی بنا لی۔
پی سی بی نے گیری کرسٹن کے ساتھ کشیدہ تعلقات اور تلخ تجربات کے بعد غیر ملکی ہیڈ کوچز سے چھٹکارہ حاصل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ریڈ بال ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کا معاہدہ قبل ازوقت ختم کر کے فارغ کردیا جائے گا، اورتینوں فارمیٹ میں پاکستانی ہیڈکوچ کے تقرر پر غور شروع کر دیا گیا ہے، زمبابوے کے دورے میں پاکستانی ہیڈ کوچ کا تقرر کیا جائے گا۔
پاکستانی ہیڈ کوچ کے ساتھ سپورٹ سٹاف میں بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کوچ غیر ملکی ہونے کی تجویز پیش کی گئی ہے تاہم جلد زمبابوے اور جنوبی افریقا کے دورے کے لیے وائٹ بال ہیڈ کوچ کا اعلان کیا جائے گا۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ غیر ملکی کوچ پی سی بی حکام کو بلیک میل کرتے ہیں، جیسن گلیسپی نے بھی کچھ شرائط منوانے کی کوشش کیں لیکن پی سی بی نے انکار کردیا اور انہیں تنبیہہ کی گئی کہ ان کی تقرری عبوری مدت کیلئے ہے، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سے گریز کریں ۔
ذرائع کے مطابق اگلے چند دن میں زمبابوے اور جنوبی افریقا کے دورے کے لیے وائٹ بال ہیڈ کوچ کا اعلان کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ ماضی میں وقار یونس، مصباح الحق، ثقلین مشتاق اور محمد حفیظ پاکستانی ٹیم کے ساتھ کوچنگ پینل کی سربراہی کرچکے ہیں لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ ہمیشہ غیر ملکی کوچز کو اہمیت دیتا رہا ہے۔
پاکستان
ایئر چیف مارشل ظہیر احمد سدھو کےلئے بحرین کے فرسٹ کلاس میڈل کا اعزاز
ایئر چیف کو یہ اعزاز برادر ممالک میں فوجی اور دفاعی تعاون کو بڑھانے کے لیے شاندار کاوشوں کے اعتراف میں دیا گیا
ایئر چیف مارشل ظہیر احمد سدھو کو بحرین کے فرسٹ کلاس میڈل سے نواز دیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بحرین کے نائب فرمانروا نے ایئر چیف مارشل کو بحرین میڈل فرسٹ کلاس کے اعزاز سے نوازا۔
ایئر چیف مارشل کو بحرین کی ساخر ایئربیس پر تمغے سے نوازا گیا۔ ایئر چیف کو یہ اعزاز برادر ممالک میں فوجی اور دفاعی تعاون کو بڑھانے کے لیے شاندار کاوشوں کے اعتراف میں دیا گیا۔
تقریب میں بحرین کی اعلیٰ سول اور فوجی قیادت نے شرکت کی۔ ایئر چیف مارشل نے میڈل عطا کرنے پر بحرینی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد سدھو سے بحرین انٹرنیشنل ایئرشو کے موقع پر امریکی ایئر فورس سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ڈیرک فرانس کی ملاقات بھی ہوئی۔
ایئر چیف مارشل نے دونوں اسٹریٹجک پارٹنرز کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ کمانڈر سینٹرل کمانڈ نے علاقائی امن کے فروغ میں پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔
بحرین انٹرنیشنل ایئر شو میں پاک فضائیہ کے جے ایف 17 بلاک تھری لڑاکا طیارے کی شرکت کی۔ بحرینی فرمانروا نے ایئر شو میں پاک فضائیہ کے دستے کی شرکت کو سراہا۔
تفریح
چاہت فتح علی خان کا نیا شاہکارمنظر عام پر آ گیا
معروف مزاحیہ گلوکار چاہت فتح علی خان نے اپنا نیا گانا "مینگو لسی" ریلیز کر دیا
معروف مزاحیہ گلوکار چاہت فتح علی خان نے اپنا نیا گانا "مینگو لسی" ریلیز کر دیا۔
سوشل میڈیا پر اپنے مزاحیہ گانوں کی وجہ سے جانے جانے والے گلوکار چاہت فتح علی خان نے اپنا نیا گا "مینگو لسی" ریلیز کرد یا ہےجس پرصارفین کی جانب سے سوشل میڈیا پر چاہت فتح علی خان پرشدید تنقید کی جا رہی ہے۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کافی ملا جلا ردعمل دیکھنے میں آیا ہے ،کچھ لوگ چاہت فتح علی خان کے اس مزاحیہ گانے کو پسند کر رہے رہیں جبکہ کچھ صارفین اس پر شدید تنقید کر رہے ہیں اور شاہت فتح علی خان کو موسیقی سے دور رہنے کا مشورہ دے رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا کہ "چاہت فتح علی خان آپ کو خدا کا واسطہ ہے آپ اس موسیقی سے دور ہو جائے اور اپنی زندگی سے موسیقی کو الگ کر دیں۔"
جبکہ ایک صارف نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ "ایسے گلوکار دنیامیں صدیوں بعد جنم لیتے ہیں" ۔
چاہت فتح علی خان کے اس گانے کویوٹیوب پر اب تک بیس ہزار کے قریب لوگ سن چکے ہیں اور اس پر طرح طرح کے تبصرے کر رہے ہیں۔
-
پاکستان ایک دن پہلے
جمہوریت کی کمزوری میں سیاستدانوں کا بڑا ہاتھ ہے، مولانا فضل الرحمان
-
تجارت 2 گھنٹے پہلے
سونے کی قیمت میں سینکڑوں روپے کا اضافہ
-
موسم ایک دن پہلے
اسموگ سے پریشان شہریوں کے لیے اچھی خبر، محکمہ موسمیات نے آج سے بارش کی نوید سنادی
-
کھیل ایک دن پہلے
بھارت نے کرکٹ ٹیم کے بعد کبڈی ٹیم کو بھی پاکستان آنے سے روک دیا
-
تفریح 2 دن پہلے
پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے شاہ رخ خان سے ملنے کا اظہار کر دیا
-
علاقائی 2 دن پہلے
استور سے راولپنڈی جانیوالی باراتیوں سے بھری گاڑی کو حادثہ ، 18افراد ہلاک
-
کھیل 5 گھنٹے پہلے
پی سی بی کا غیر ملکی ہیڈ کوچز سے مستقل چھٹکارہ پانے کا فیصلہ
-
تجارت 2 دن پہلے
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان