اسلام آباد: این سی او سی نے ملک بھر میں عید الا ضحی پر مویشی منڈیوں کے لئے ہدایات جاری کر دیں۔مویشی منڈیوں کے تمام سٹاف اور تاجروں کا ویکسین لگانا لازمی قرار دیدیا گیا ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی ) نے ملک بھر میں عید الا ضحی پر مویشی منڈیوں کے لئے ہدایات جاری کر دیں۔مویشی منڈیوں کے تمام سٹاف اور تاجروں کا ویکسین لگانا لازمی قرار دیدیا گیا ۔این سی او سی نے ہدایت جاری کی ہیں کہ مویشی منڈیاں شہر سے باہر لگائی جائیں گی اور کرونا ایس او پیز پر عمل کیا جائے گا۔
این سی او سی نے کہا ہے کہ انتظامیہ کو داخلے پر ہینڈ سینیٹائزر،ماسک اور ریپڈ اینٹی جن ٹیسٹ کی سہولیات میسر کرنے کی تاکید کی گئی ہے،اندرون شہر جانوروں کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کر دی گئی ۔
این سی او سی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں لگائی جانے والی ویکسین کی تعداد ایک کروڑ سڑسٹھ لاکھ سے تجاوز کر گئی ہیں ۔
دوسری جانب ڈی جی این سی او سی کی قیادت میں وفد نے گلگت بلتستان کا دورہ کیا ہے۔این سی او سی کے مطابق وفد نے گلگت بلتستان میں کرونا کی مجموعی صورتحال اور ویکسینیشن کے عمل کا جائزہ لیا، وفد نے گلگت، شگر اور ہنزہ کے ویکسین سنٹرز کا معائنہ کیا ،این سی او سی نے تمام سیاحتی مقامات کی ویکسین کیلئے رجسٹرڈ آبادیوں کو 100 فیصد ویکسین لگوانے کا فیصلہ کیا ہے،گلگت بلتستان میں کرونا کی روک تھام اور ویکسین کے عمل میں بہتری لانے کیلئے خصوصی ٹیم بھی تشکیل دی گئی ہے۔

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 3 days ago

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 4 days ago

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 5 days ago
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 3 days ago

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- a day ago

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 2 days ago

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 2 days ago

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 2 days ago

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- a day ago

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 5 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 3 days ago

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- a day ago





