حماس نے تمام یرغمالیوں کو رہا نہیں کیا تو اس کی قیمت ادا کرنا پڑے گی، ٹرمپ کی دھمکی
حماس کے رہنماؤں کے پاس غزہ چھوڑنے کا آخری موقع ہے، امریکی صدر


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کو ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے غزہ میں قید تمام یرغمالیوں کو رہا نہیں کیا تو اس کی قیمت ادا کرنا پڑے گی۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ حماس کے رہنماؤں کے پاس غزہ چھوڑنے کا آخری موقع ہے۔ ٹرمپ نے حماس پر یرغمالیوں کی رہائی کے لیے دباؤ بڑھایا۔
ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ حماس کیلئے یہ غزہ چھوڑنے کا وقت ہے، یہ آخری وارننگ ہے،حماس غزہ میں قید تمام یرغمالیوں کو فوری رہا کرے۔حماس نے یرغمالیوں کو رہا نہیں کیا تو اسے اس کی قیمت ادا کرنا پڑے گی۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ غزہ کے لوگوں کیلئے ایک خوبصورت مستقبل انتظار کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ غزہ جنگ بندی کے پہلے مرحلے کا اختتام ہفتےکو ہوا تھا جس کے بعد اسرائیل نے جنگ بندی میں عارضی توسیع کا یکطرفہ اعلان اس شرط پر کیا تھا کہ حماس جنگ بندی کا دوسرا مرحلہ شروع کیے بغیر مزید یرغمالی رہا کرے تاہم حماس نے اسرائیلی مطالبے پر غزہ جنگ بندی معاہدے کے پہلے مرحلے میں توسیع سے انکار کیا۔
حماس کے انکار پر اسرائیل نے غزہ میں کھانے پینے سمیت ہر قسم کے سامان کا داخلہ روک دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جنگ بندی کے پہلے مرحلے میں غزہ میں حماس نے 25 یرغمالیوں اور 8 لاشوں کو اسرائیل کے حوالے کیا جس کے بدلے اسرائیل نے تقریباً 1800 فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا ۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ حماس نے 7 اکتوبر 2023 کے حملے میں 251 افراد کو یرغمال بنایا تھا، جن میں سے 58 اب بھی غزہ میں موجود ہیں، جن میں 34 وہ ہیں جنہیں اسرائیلی فوج مردہ قرار دے چکی ہے۔
بدھ کو فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے یرغمالیوں کی رہائی کیلئے امریکا سے براہ راست مذاکرات کی تصدیق کر دی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایک حماس عہدے دار( جس نے نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست پر) بتایا کہ یرغمالیوں کی رہائی کیلئے ایک امریکی ایلچی کے ساتھ براہ راست مذاکرات کیے ہیں۔

امریکہ اور سعودی عرب کے مابین تعاون کے متعدد معاہدوں پردستخط
- 11 minutes ago

سونے کی قیمت میں اضافہ
- 2 hours ago

ایل این جی کی قیمت میں کمی کر دی گئی
- 2 hours ago
.webp&w=3840&q=75)
آپریشن بنیان مرصوص نے مختلف سوالات اٹھا دیے
- 2 hours ago
لاہور ائیر پورٹ کے قریب سرویلنس ڈرون کو سیکیورٹی اداروں نے تحویل میں لے لیا
- 4 hours ago

پاک بھارت کشیدگی : پاکستان نے دنیا کو دکھا دیا کہ وہ دشمن کو جواب دینا جانتا ہے ، وزیر اعظم
- 4 hours ago

بٹگرام، اسکول وین پر فائرنگ کے نتیجے میں بچوں سمیت 7افراد زخمی
- 6 hours ago

آئینی بینچ نےسنی اتحاد کونسل کےوکیل کوٹوک دیا ، سیاسی باتیں نہ کریں
- 2 hours ago

پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دےدیا
- 6 hours ago

گوگل نے اپنا لوگو تبدیل کر دیا
- 4 hours ago

سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی جنگی اقدام تصور ہو گا : اسحاق ڈار
- 4 hours ago

پی ایس ایل 10 : فائنل سمیت تمام میچز کا شیڈول آگیا
- 3 hours ago