حالیہ بارشوں سے ملک میں دینگی پھیلنے کا خدشہ، قومی ادارہ صحت نے ایڈوائزری جاری کر دی
حکام اور عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور مچھر کی افزائش کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت


ملک میں ہونے والی حالیہ بارشوں کے بعد ڈینگی وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) نے اہم ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔
این آئی ایچ کی ایڈوائزری کے مطابق پنجاب، بلوچستان اور شمالی علاقوں میں ڈینگی کیسز بڑھنے کا خدشہ ہے، ڈینگی وائرس گرم اور مرطوب موسم میں تیزی سے پھیلتا ہے جس کی وجہ سے بارشوں کے بعد صورتحال مزید سنگین ہو سکتی ہے۔
ادارے نے حکام اور عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور مچھر کی افزائش کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ قومی ادارہ صحت کے مطابق 2024 میں پاکستان میں 28 ہزار 427 ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ہے۔
ادارے نے خبردار کیا ہے کہ اگر احتیاطی تدابیر نہ اپنائی گئیں تو مزید کیسز سامنے آسکتے ہیں، ڈینگی کے شدید کیسز میں پلیٹیلیٹس کی تعداد 10 ہزار سے کم ہونے پر مریض کو فوری اسپتال میں داخل کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ڈینگی بخار کی ابتدائی علامات میں تیز بخار، شدید سر درد، جوڑوں اور پٹھوں میں درد، جلد پر نشانات اور آنکھوں کے پیچھے درد شامل ہیں۔
این آئی ایچ نے عوام کو بخار کی صورت میں صرف پیراسیٹامول استعمال کرنے کا مشورہ دیا ہے، جبکہ اسپرین اور NSAIDs کے استعمال سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے کیونکہ یہ دوائیں خون بہنے کا خطرہ بڑھا سکتی ہیں۔
ڈینگی سے بچاؤ کے لیے این آئی ایچ نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ مچھر دانی کا استعمال کریں، مچھر بھگانے والی کریم اور اسپرے استعمال کریں، بازو ڈھانپنے والے کپڑے پہنیں اور گھروں اور گلیوں میں پانی کھڑا نہ ہونے دیں۔
مزید برآں، این آئی ایچ نے حکومت اور متعلقہ اداروں کو فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ ڈینگی کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے جبکہ اسپتالوں کو بھی ڈینگی کی تشخیص کے لیے لیبارٹری سہولیات بہتر بنانے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

بھارتی اداکار پنکج دھیر کینسر کے باعث 68 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
- 20 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
افغان طالبان کی درخواست پر پاکستان کا 48 گھنٹے کے لیے سیز فائر کا اعلان
- 17 گھنٹے قبل

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ، 1.2 ارب ڈالر کی قسط منظور
- 19 گھنٹے قبل

مہمند میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، ٹی ٹی پی کے 30 دہشتگرد ہلاک
- 16 گھنٹے قبل

9 مئی کیس: شاہ محمود قریشی کی بریت لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
- 19 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا
- 18 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا
- 18 گھنٹے قبل

لاہور سے مریدکے تک احتجاج: پولیس نے 253 افراد گرفتار کرلیے
- 20 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا
- 18 گھنٹے قبل

صدر مملکت سے آرمی چیف کی ملاقات، ملکی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی گفتگو
- 17 گھنٹے قبل

افغان طالبان کے حملے ناکام، پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی، 50 دہشتگرد ہلاک
- 18 گھنٹے قبل

پاکستان کا پہلا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ 19 اکتوبر کو لانچ ہوگا
- 18 گھنٹے قبل