وزیر اعلی ٰمریم نواز کامیو اسپتال کا اچانک دورہ، ناقص انتظامات پر ایم ایس عہدے سے برطرف
مخلوق رل رہی ہے،کوئی پوچھنے والا نہیں، کیا اللہ کو جواب نہیں دینا،مریم نواز شریف


لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اچانک میو اسپتال کا ہنگامی دورہ کیا اور انتظامی معاملات میں غفلت برتنے پر ایم ایس میو ہسپتال کو عہدے سے ہٹا دیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنے دورے کے دوران ہسپتال کے ایمرجنسی بلاک،ٹی بی اینڈ چیسٹ، آئی سی یو کارڈیالوجی اور دیگر وارڈز کا جائزہ بھی لیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے وارڈز میں زیر علاج مریضوں کی عیادت کی اور جلد صحتیابی کی دعا کی، انہوں نے ہسپتال میں زیر علاج مریضوں اور تیمارداروں سے علاج کے بارے میں مکمل تفصیلات دریافت کیں اور وارڈز میں مریضوں کے علاج کے عمل کا مشاہدہ کیا۔
وزیراعلیٰ نے ہسپتال کے مختلف وارڈزمیں صفائی کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا،مریضوں نے وزیراعلیٰ پنجاب کیساتھ گفتگو میں شکایات کے انبار لگا دیئے ، مریضوں کے تیمارداروں نے سرنج اور برنولا وغیرہ تک نہ ملنے کے بارے میں بتایا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے رک کر انتظارِ گاہ اور راستے میں کھڑے مریضوں اور لواحقین کی شکایات سنیں ، معصوم بچی نے وزیراعلیٰ کو بتایا کہ ماں بیمار ہے، رات بھر دوائیوں کیلئے بھاگ بھاگ کرتھک گئی ہوں جس پر وزیراعلیٰ مریم نواز نے شدید ناراضگی کا اظہار کیا، جبکہ کارڈیالوجی وارڈ میں کیڑے مکوڑے پائے جانے کی شکایت پر مریم نواز مزید برہم ہو گئیں۔

مریم نواز نے ہسپتال کے سٹور میں ادویات، سرنج،برنولا اور دیگر اشیاء کی فراہمی چیک کرائی، وزیراعلیٰ نے ہسپتال کے انتظامی امور میں بدنظمی پر انتظامیہ کی سخت سرزنش کی اور ایم ایس میو ہسپتال کو فوری عہدے سے ہٹانے کا حکم دیدیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مخلوق رل رہی ہے،کوئی پوچھنے والا نہیں، کیا اللہ کو جواب نہیں دینا، میوہسپتال کے حالات بہت برے ہیں،لوگ ہسپتال میں علاج کی توقع اور امید لیکر آتے ہیں،کس وارڈ میں کیا ہو رہا ہے ہسپتال انتظامیہ کو علم ہی نہیں،جو عوام کے ساتھ ہورہا ہے ذمہ داروں کے اپنوں کے ساتھ ہو تو پتا چلے، کسی کی بد انتظامی کی سزا عوام کو کیوں ملے۔
بعدازاں وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ کے دوران ہی میو ہسپتال میں ہنگامی اجلاس طلب کرلیا اور میو ہسپتال کے امور کے بارے میں تفصیلی انکوائری اور تمام ذمہ داروں سے جواب طلبی کی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے ادویات کے واجباتِ کی ادائیگی کے لئے فوری اقدامات کا حکم دیا اور میو ہسپتال میں ادویات کی100 فیصد فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
مریم نواز نے سیکرٹری ہیلتھ کو ہسپتال میں بدانتظامی کے ذمہ داروں کا تعین کرکے کارروائی کی ہدایت اور میو ہسپتال کی تعمیر و مرمت کا جامع پلان بھی طلب کر لیا۔

’مجھے بچالو، میں مرنا نہیں چاہتا‘، گل پلازہ میں پھنسے نوجوان کی بھائی کو آخری کال
- 15 گھنٹے قبل

معروف اداکار رانا آفتاب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق
- 10 گھنٹے قبل

آسٹریلیا نے دورہ پاکستان کیلئے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
- 14 گھنٹے قبل

ٹرمپ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو قتل کرنے کی کوشش کریں گے،سابق امریکی سفیر کا دعویٰ
- 15 گھنٹے قبل

سانحہ گل پلازہ، لاپتہ افراد کی نئی فہرست جاری،تعداد 73 تک پہنچ گئی
- 16 گھنٹے قبل

اسحا ق ڈار کی مصر ی وزیر خارجہ کی ملاقات، علاقائی اور دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال
- 11 گھنٹے قبل
کوشش ہے فروری کے آخر تک فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی کر دیں،شزا فاطمہ
- 14 گھنٹے قبل

کوئی بھی حکومت بلدیاتی انتخابات بروقت کرانے میں سنجیدہ نظر نہیں آتی،الیکشن کمیشن
- 16 گھنٹے قبل

افغان دارالحکومت کابل میں دھماکا، سات افراد جاں بحق، متعدد زخمی
- 10 گھنٹے قبل

جدید ٹیکنالوجی ویلیو ایڈیشن اور زرعی برآمدات میں اضافے سےپاکستان تجارتی سرپلس حاصل کر سکتا ہے،وزیر اعظم
- 11 گھنٹے قبل

سی ٹی ڈی کی کوئٹہ میں کامیاب کارروائی، کالعدم بی ایل اے کے 5 دہشتگرد جہنم واصل
- 9 گھنٹے قبل

ضلع دادو کے علاقے میہڑ میں گلے کی بیماری میں مبتلا 3 بچے انتقال کرگئے
- 9 گھنٹے قبل


.webp&w=3840&q=75)









