جب بھی اپنے ملک کے لیے میں میدان میں اترا، پوری ایمانداری اور لگن کے ساتھ سو فیصد سے بھی زیادہ دینے کی کوشش کی،مشفیق الرحیم

ڈھاکہ: آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں بدترین کارگردگی کے بعد بنگلہ دیشی کپتان مشفیق الرحیم نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق بنگلہ دیش کے وکٹ کیپر بلے باز نے سوشل میڈیا پراپنے پیغام میں کہا کہ آئی سی سی مینز چیمپیئنز ٹرافی 2025 میں بغیر کسی جیت کے باہر ہونے کے بعد گزشتہ چند ہفتے میرے لیے بہت مشکل رہے۔
سابق کپتان مشفیق الرحیم نے کہا کہ میں آج سے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر رہا ہوں۔
انہوں نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ ہماری عالمی سطح پر کامیابیاں محدود رہی ہوں لیکن جب بھی اپنے ملک کے لیے میں میدان میں اترا، پوری ایمانداری اور لگن کے ساتھ سو فیصد سے بھی زیادہ دینے کی کوشش کی۔
خیال رہےکہ بنگلہ دیش کے مایہ ناز بلے باز مشفیق الرحیم نے 2005 میں انٹرنیشنل کرکٹ میں قدم رکھا، ان کی ون ڈے اننگز کا آغاز 2006 سے ہوا۔
انہوں نے 274 میچز کھیل رکھے ہیں، جن میں انہوں نے 7795 رنز بنائے، ان رنز میں ان کی 9 سنچریاں اور 49 نصف سنچریاں شامل ہیں۔

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 2 دن قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 2 دن قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 2 دن قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 3 دن قبل

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- ایک دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- ایک دن قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 2 دن قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- ایک دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- ایک دن قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 2 دن قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 2 دن قبل






