ایک ہفتے کے دوران کیلے 18 روپے فی درجن تک مہنگے ہوگئے، جبکہ چینی مزید 5 روپے مہنگی ہوکر فی کلو 162 روپے 64 پیسے فی کلو رہی۔


ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.09 فیصد کی معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
ادارہ شماریات کی جاری کردہ ہفتہ وار رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایک ہفتے کے دوران 13 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ، 20 اشیا کی قیمتوں میں کمی اور 18 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
ادارہ شماریات کی جانب سے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کر دیے گئے ہیں جس کے مطابق مہنگائی بڑھنے کی سالانہ شرح 0.87 فیصد کی سطح پر آگئی ہے۔
ایک ہفتے کے دوران کیلے 18 روپے فی درجن تک مہنگے ہوگئے، جبکہ چینی مزید 5 روپے مہنگی ہوکر فی کلو 162 روپے 64 پیسے فی کلو رہی۔
رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 83 روپے 25 پیسے، انڈے فی درجن 7 روپے 23 پیسے، مٹن 6 روپے 56 پیسے، 20 کلو آٹے کا تھیلا 3 روپے 91 پیسے، اور بیف 50 پیسے تک مہنگا ہوا ہے ، ایک ہفتے میں پیاز 4 روپے 95 پیسے، ٹماٹر 2 روپے، آلو 2 روپے، دال ماش 4 روپے، باسمتی ٹوٹا چاول 3 روپے تک سستے ہوئے ہیں، جبکہ تازہ دودھ، دال مونگ اور دہی بھی سستی ہونے والی اشیا میں شامل ہیں۔
ایک ہفتے میں پیاز 4 روپے 95 پیسے، ٹماٹر 2 روپے تک سستے ہوئے ، ادارہ شماریات نے بتایا کہ کپڑے، گڑ ، سگریٹ اور چاول بھی مہنگی ہونے والی اشیا میں شامل ہیں۔

جس دن اسمبلی میں ہمارا ایک بھی رکن زیادہ ہواتو تحریک عدم اعتماد لاسکتے ہیں،گورنر کے پی
- an hour ago

لاہور میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی، پولیس رپورٹ
- 2 hours ago

پاکستان کو پہلا گولڈ میڈل دلانے والے پہلوان دین محمد 100 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
- 3 hours ago

جھنگ وائلڈ لائف پارک سے قیمتی ہرن چوری، تحقیقات کے لیے دو رکنی کمیٹی قائم
- 9 minutes ago

وزیراعظم شہباز شریف اقتصادی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کے لیے آذربائیجان پہنچ گئے
- 3 hours ago

ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان اگلے ہفتےپاکستان کادورہ کریں گے
- an hour ago

عاشورہ محرم پر 5 اور 6 جولائی کو عام تعطیل، ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ
- an hour ago

این ڈی ایم اے نے 6 سے 10 جولائی تک ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب کا الرٹ جاری کردیا
- 2 hours ago

بلوچستان کے ضلع قلات میں زلزلے کے جھٹکے
- 4 hours ago

یوکرینی حملے میں روسی بحریہ کے ڈپٹی چیف میجر جنرل گودکوف سمیت 11 اہلکار ہلاک
- 3 hours ago
غزہ میں اسرائیلی فائرنگ اور بمباری سے شہداء کی تعداد 300 سے تجاوز کر گئی، امدادی مراکز بھی نشانہ
- 21 minutes ago

شگاگو: نائٹ کلب پر اندھا دھند فائرنگ سے 4 افراد ہلاک، 14 زخمی
- 2 hours ago