وزیر اعظم شہباز شریف سے چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے ملاقات کی تھی جس میں سی پیک کےتحت مختلف اقدامات اور منصوبوں کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔


چین نے پاکستان کے ذمے واجب الادا دو ارب ڈالر رقم کی مدت میں ایک سال کی توسیع کردی۔
وزارت خزانہ نے واجب الادا دو ارب ڈالر رقم کی مدت میں توسیع کی تصدیق کر دی ۔ دو ارب ڈالر قرض کی واپسی کی مدت چوبیس مارچ کو مکمل ہورہی تھی۔ اعلامیے کےمطابق چین کے فیصلے سے زرمبادلہ کے ذخائر مضبوط رکھنےمیں مدد ملے گی۔
وزارت خزانہ نے اپنے اعلامیہ میں کہاکہ چین نے پاکستان کے ذمے واجب الادا 2 ارب ڈالر کی رقم کی مدت میں ایک سال کی مزید توسیع کردی۔
واضح رہےکہ گزشتہ روز وزیر اعظم شہباز شریف سے چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے ملاقات کی تھی جس میں سی پیک کےتحت مختلف اقدامات اور منصوبوں کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نےکہا تھاکہ پاکستان اور چین اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنر شپ مزید مضبوط کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
چینی سفیر نے وزیر اعظم کو پاک چین دوطرفہ تعاون کی تازہ ترین پیش رفت سے آگاہ کرتےہوئے کہا تھاکہ چین پاکستان کی قومی ترقی کوششوں میں اپنی مکمل حمایت اور تعاون جاری رکھیں گے ۔

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 2 دن قبل
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا سیریز میں شامل کر لیا گیا
- 3 دن قبل
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 2 دن قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 9 گھنٹے قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 10 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 10 گھنٹے قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 9 گھنٹے قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 9 گھنٹے قبل
عالمی دباؤ: اسرائیل کا غزہ کیلئے اردن بارڈر کھولنے کا اعلان
- 3 دن قبل
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- 11 گھنٹے قبل
شاہ محمود قریشی اسپتال سے ڈسچارج، جیل منتقل
- 3 دن قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 7 گھنٹے قبل






.jpg&w=3840&q=75)
