یہاں تمام پاکستانیوں کو یکساں حقوق میسر ہونے چاہیئیں۔ مذہب اور نسل کے نام پر کوئی تفریق نہیں ہونی چاہیئے،وزیر دفاع


سیالکوٹ: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پُرتشدد رویئے قوم اور ملک کے لیے باعث شرم ہیں۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے سیالکوٹ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں تمام لوگ مذہبی یگانگت اور رواداری کے ساتھ ایک دوسرے کے ساتھ رہ رہے ہیں۔ شہر سیالکوٹ تمام دنیا کی سکھ برادری کے لیے بین الاقوامی سطح رکھتا ہے، اور اس مٹی پر ہم سب کا بلاتفریق حق ہے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ ہمارے پہلے اسپیکر ہندو تھے۔ اور جسٹس کارنیلئس ہمارے چیف جسٹس رہ چکے ہیں۔ جن چیف جسٹس صاحبان پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا جسٹس کارنیلئس ان میں سرفہرست تھے،انہوں نے مزیدکہا کہ ہمارا مذہب بردباری سکھاتا ہے جو مذہب کا بنیادی جز ہے۔ لیکن ہمارے ملک میں وقتاً فوقتاً پرتشدد واقعات نظر آتے ہیں جو ہماری بدقسمتی ہے۔
قائد اعظم کا پہلا خطبہ اقلیتی برادری کو مساوی حقوق کی فراہمی پر منحصر تھا،انہوں نے کہا کہ یہاں تمام پاکستانیوں کو یکساں حقوق میسر ہونے چاہیئیں۔ مذہب اور نسل کے نام پر کوئی تفریق نہیں ہونی چاہیئے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ ماضی میں پنجاب میں اقلیتوں کا محکمہ فارغ تھا۔ لیکن وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی کاوشوں سے اب یہ محکمہ اقلیتی برادری کے حقوق کے لیے کوشاں ہے، پنجاب حکومت اقلیتوں کے لیے جو کام کر رہی ہے وہ خوش آئند ہے۔ ہمارا مذہب سکھاتا ہے تمام اقلیتیں ہنسی خوشی رہیں۔ اور ہم اس ملک کو مذہبی منافرت سے پاک کریں گے۔
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- 2 hours ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 3 days ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 3 days ago

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان
- a day ago

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 3 days ago
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
- 21 hours ago

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا
- a day ago

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- 2 hours ago

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- 21 hours ago
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 3 days ago

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- 20 hours ago

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
- a day ago






