نیوزی لینڈ کی جانب سے اوپنر رچن رویندرا 37 ڈیرل مچل 63 گلین فلپس 34 اور مائیل بریسول 53 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے


دبئی:آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میںنیوزی لینڈ نے بھارت کو جیت کے لیے 252 رنز کا ہدف دے دیا۔
دبئی میں کھیلے جا رہے فائنل میں نیوزی لینڈ نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 251 رنز بنائے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے اننگز کا ا ٓغاز کافی اچھا رہا،مگرکیوی ٹیم کو پہلا نقصان وِل ینگ کی صورت میں 57 رنز پر اٹھانا پڑا جنہیں وروُن چکرورتھی نے 15 رنز پر پویلین بھیجا، جبکہ دوسری وکٹ 69 رنز پر گری، راچن رویندرا 37 رنز بنا کر کلدیپ یادیو کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔
مگر اس کے بعد وقفےوقفے سے نیوزی لینڈ کی وکٹس گرنے کا سلسلہ جاری رہا اور یوں نیوزی لینڈ فائنل میں بھارت کو بڑا ہدف دینے میں ناکام رہی ۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے اوپنر رچن رویندرا 37 ڈیرل مچل 63 گلین فلپس 34 اور مائیل بریسول 53 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
بھارت کی جانب سے ورون چکرورتی اور کلدیپ یادیو نے 2، 2 جبکہ محمد شامی اور رویندرا جڈیجا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
خیال رہے کہ نیوزی لینڈ نے 2000 میں چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کو شکست دی تھی، 2002 میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی میں بھارت اور سری لنکا کو مشترکہ چیمپئن قرار دیا گیا تھا جس کے بعد بھارت نے 2013 میں انگلینڈ کو شکست دے کر یہ ٹائٹل اپنے نام کیا تھا جبکہ 2017 میں بھارت کو پاکستان کے ہاتھوں 180 رنز سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔
آج بھارت اور نیوزی لینڈ چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں 25 سال بعد مدمقابل ہیں، 25 سال قبل نیروبی میں کھیلےگئے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے ایڈیشن کے فائنل میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو کرس کینز کی شاندار سنچری کی بدولت 4 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
خیال رہے کہ بھارت پانچویں بار چیمپئنز ٹرافی کا فائنل کھیلنے جارہا ہے جب کہ نیوزی لینڈ تیسری مرتبہ چیمپئنز ٹرافی کا فائنل کھیلےگا۔
بھارت نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے فائنل میں نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔
دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے اس میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان مچیل سینٹنر نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور نیوزی لینڈ کی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 251 رنز اسکور کیے۔
کیوی ٹیم کو پہلا نقصان وِل ینگ کی صورت میں 57 رنز پر اٹھانا پڑا جنہیں وروُن چکرورتھی نے پویلین لوٹایا، جب کہ 69 رنز پر اوپنر رچن رویندرا اسپنر کلدیپ یادیو کا شکار بنے جب کہ ٹیم کے مجموعی 75 اسکور پر کلدیپ یادیو نے کین ولیمسن کو آؤٹ کیا۔
کیوی ٹیم کو چوتھا نقصان ٹام لیتھم کی صورت میں اٹھانا پڑا جنہیں رویندرا جڈیجا نے پویلین لوٹایا، بھارت کے خلاف نیوزی لینڈ کی پانچویں وکٹ 165 رنز پر گری جب گلین فلپس 34 رنزپر ورون چکراورتھی کی گیند پر آؤٹ ہوئے ۔
بھارت کے خلاف نیوزی لینڈ کی چھٹی وکٹ 211 رنز پر گری جب ڈیرل مچل 63 رنز کی اننگ کھیل کر محمد شامی کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔
بھارت کے خلاف نیوزی لینڈ کی ساتویں وکٹ 239 رنز پر گری اور کپتان مچل سینٹنر 8 رنزبناکر رن آؤٹ ہوئے۔

پہلگام واقعہ سے متعلق بھارتی الزامات بے بنیاداور پروپیگنڈا ہیں،دفتر خارجہ
- 11 hours ago

حیدرآباد: شادی میں آئے 3 بچے کرنٹ لگنے سے جاں بحق
- 17 hours ago

جلا وطن ایرانی رہنما رضا پہلوی ایک شخص نے سرخ مائع پھینک دیا،حملہ آور گرفتار
- 16 hours ago

طلباء کیلئے اچھی خبر : پنجاب حکومت نے نئی آئی ٹی انٹرنشپ پروگرام کا آغاز کر دیا
- 16 hours ago

ملک میں کل سے بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
- 17 hours ago

وزیر اعظم سے چینی سفیر کی ملاقات،خطے میں قیامِ امن کیلئےپاکستان کی کاوشوں کی تعریف
- 15 hours ago
.jpg&w=3840&q=75)
سونے کی قیمتوں میں اچانک ہزاروں روپے کی کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 17 hours ago

پاکستان نے 2023 کے بعد پہلی بار ایل این جی کارگو کیلئے تین ٹینڈر جاری کر دیے
- 14 hours ago

ٹرمپ کا آبنائے ہرمز میں کارروائیاں تیز کرنے اور ایرانی کشتیوں کو تباہ کرنے کا حکم
- 13 hours ago

انرجی سیکیورٹی اب ملک کی مستقبل کی مجموعی منصوبہ بندی کا انتہائی اہم حصہ بن چکی ہے،شہباز شریف
- 17 hours ago

افغان ہیکرز نے بھارتی میڈیا چینل ہیک کرکےخصوصی پیغام نشر کر دیا
- 13 hours ago

لاہورمیں ہولناک واقعہ: گھر میں 3 معصوم بچوں کے گلے کاٹ کر قتل کر دیا گیا
- 14 hours ago








.jpg&w=3840&q=75)

.jpg&w=3840&q=75)
