آصف علی زرداری حکومت کی ایک سالہ کارکردگی کا احاطہ کرنے کے ساتھ تجاویز بھی دیں گے


پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج سہ پہر 3 بجے ہوگا جس میں صدر مملکت آصف علی زرداری خطاب کریں گے۔
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اجلاس کی صدارت کریں گے، مشترکہ اجلاس کی تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا ایک نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے، اجلاس کا واحد ایجنڈا صدر مملکت کا خطاب ہوگا اور اس کے علاوہ کوئی دیگر کارروائی نہیں کی جائے گی، صدر مملکت کے خطاب کے اختتام پر اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دیا جائے گا۔
صدر مملکت کے خطاب کے ساتھ ہی دوسرے پارلیمانی سال کا بھی آغاز ہو جائے گا، مشترکہ اجلاس میں آصف علی زرداری حکومت کی ایک سالہ کارکردگی کا احاطہ کرنے کے ساتھ تجاویز بھی دیں گے۔
صوبائی گورنرز، وزرائے اعلیٰ اور صوبائی اسمبلیوں کے سپیکرز سمیت چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان بھی اجلاس میں مدعو ہیں، اس کے علاوہ پاکستان میں تعینات غیر ملکی سفارت کاروں، اعلیٰ بیوروکریسی اور آئینی اداروں کے سربراہان کو بھی دعوت نامے ارسال کئے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ صدر پاکستان آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر طلب کیا تھا۔

سائرہ پیٹر ستارۂ امتیاز کے لیے منتخب، لاہور میں شاندار خراجِ تحسین
- 2 days ago

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- a day ago

حماد اظہر کی گرفتاری سیاسی انتقام اور ریاستی جبر کا تسلسل ہے، میاں شاہد حسین
- 2 days ago

ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- a day ago

جنگ ستمبر1965 کے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پاک بحریہ کا دن آج منایا گیا
- a day ago
بنگلادیش میں خسرہ وبا شدت سے پھیل گئی
- 8 hours ago
پھر ناقص کارکردگی: تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان انگلینڈ کیخلاف پہلی اننگزمیں133 رنز بناکر آؤٹ
- 4 hours ago
وفاقی تعلیمی بورڈ: انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور ٹوکے نتائج کا اعلان
- 8 hours ago
جونیئر ہاکی ایشیا کپ: پاکستان نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا
- a day ago

پی ایس ڈی ایف اور نوپڈپ کا خصوصی افراد کیلئے ہنرمندی کی تربیت کا معاہدہ
- 2 days ago
لالی وڈ لیجنڈ شان شاہد رات گئے تماثیل تھیٹر پہنچ گئے
- 2 days ago
اسکولوں کے اوقات میں کمی کا اعلان
- a day ago

