عالمی پراپیگنڈے کو مقامی میڈیا نے بےنقاب کر دیا اور بتایا گیا کہ گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ مکمل طور پر فعال ہے


گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے متعلق غیرملکی میڈیا کا پراپیگنڈا بے نقاب ہو گیا۔
مغرب کے معروف میڈیا کی جانب سے گوادر ایئرپورٹ کے خلاف پراپیگنڈا شروع کیا گیا اور مغربی میڈیا نے سی پیک کے خلاف بھی غلط بیانیہ اختیار کیا تاہم گوادر کے خلاف ہونے والے عالمی پراپیگنڈے کو مقامی میڈیا نے بےنقاب کر دیا اور بتایا گیا کہ گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ مکمل طور پر فعال ہے۔
20 جنوری 2025 سے 26 فروری 2025 تک گوادر سے 42 پروازیں ہفتے میں تین دن آپریٹ ہوئیں، گوادر سے کراچی اڑان بھرنے والی پروازوں کی تعداد 14 تھی جن سے 542 مسافروں نے استفادہ کیا جبکہ کراچی سے گوادر بھی 14 پروازیں روانہ ہوئیں جن میں 493 مسافروں نے سفر کیا۔
گوادر سے مسقط 7 پروازوں نے اڑان بھری جن سے 299 مسافر روانہ ہوئے جبکہ مسقط سے گوادر آنے والی پروازوں کی تعداد بھی 7 تھی جن میں 203 مسافر گوادر پہنچے۔
اس طرح گوادر کے بین الاقوامی ایئرپورٹ سے مجموعی طور پر ایک ہزار 537 مسافروں نے استفادہ کیا جس سے ثابت ہوتا ہے کہ گوادر ترقی کی منازل طے کر رہا ہے۔
اس رپورٹ کے بعد گوادر ایئرپورٹ کے خلاف ہونے والا پراپیگنڈا دم توڑ گیا اور سامنے آنے والی حقیقت کو مسترد نہیں کیا جا سکتا۔
واضح رہے کہ عالمی میڈیا نے گوادر ایئرپورٹ کے خلاف پراپیگنڈا کیا تھا کہ چین کے تعاون سے بننے والا گوادر ایئرپورٹ خالی پڑا ہے جہاں نہ طیارے، نہ مسافر اور نہ ہی سہولیات موجود ہیں اور پاک چین سی پیک منصوبے کا اہم ترین پروجیکٹ ناکام ہو گیا ہے۔
پاکستان کے خلاف چھپنے والی بین الاقوامی خبروں کو بھارت نے اسی طرح سے اٹھا کر اپنے میڈیا پر نشر کر دیا جس کا حقیقت سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں تھا۔

پہلاٹیسٹ: پاکستانی بیٹرزکے ہاتھ پاؤں پھول گئے،پوری ٹیم 167 رنز پر ڈھیر،پروٹیز کو جیت لیے 177 رنز کا ہدف
- 6 گھنٹے قبل

نو منتخب وزیراعلی کے حلف کا معاملہ: پشاور ہائیکورٹ کی گورنر کی دستیابی معلوم کرکے آگاہ کرنیکی ہدایت
- 6 گھنٹے قبل

چین نے پاکستان و امریکا کے درمیان معدنی نمونوں سے متعلق خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا
- ایک منٹ قبل

پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
- 5 گھنٹے قبل

20 یرغمالیوں کی رہائی کے بعدحماس نے 4 مغویوں کی لاشیں بھی اسرائیل کے حوالے کردیں
- 7 گھنٹے قبل

سمندری کیبل کی مرمت کے پیش نظرآج ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کا خدشہ
- 6 گھنٹے قبل

پاکستان کی سب سے اہم ترجیح غزہ پر مسلط کی گئی نسل کشی مہم کو فوری روکنا تھا،وزیر اعظم
- 4 گھنٹے قبل

سوات میں انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ میں لیویز اہلکار شہید، وزیر داخلہ کا خراجِ عقیدت
- 4 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
وزیر اعلی کا انتخاب :پشاور ہائیکورٹ کا گورنر فیصل کریم کو کل 4 بجے تک حلف لینے کا حکم
- ایک گھنٹہ قبل

سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ،آج پھر ہزاروں روپے مہنگا
- 3 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
وزیراعلیٰ کی حلف کابرداری کا معاملہ: پشاور ہائیکورٹ نے درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا
- 3 گھنٹے قبل

مریدکے میں پر تشدد احتجاج کا معاملہ،سعد رضوی سمیت دیگر رہنماؤں اورکارکنان پر مقدمہ درج
- 6 گھنٹے قبل