سپریم کورٹ میں 9 اور 10 مئی کے رواں اور آئندہ ہفتے مقرر تمام مقدمات ڈی لسٹ
9 مئی کے ملزمان کی ضمانت منسوخی کی اپیلوں پر سماعت عید کے بعد ہوگی


اسلام آباد: پاکستان سپریم کورٹ نے 9 اور 10 مئی کے رواں اور آئندہ ہفتے مقرر تمام مقدمات ڈی لسٹ کر دیئے۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے مقدمات کی سماعت کی ۔
دوران سماعت سینئر وکیل ذوالفقارنقوی نے کہا کہ پنجاب حکومت نے مجھے 9 مئی مقدمات میں وکیل مقرر کیا ہے، عدالت سے استدعا ہے کہ تیاری کیلئے وقت دیا جائے۔
چیف جسٹس نے کہا کہ نو مئی کے مقدمات تو کل اور پرسوں بھی مقرر ہیں، گزشتہ سماعتوں پر ایڈیشنل پراسیکیوٹر پیش ہو کر وقت مانگتے رہے، آج آپ وقت مانگ رہے ہیں، ایسے نہیں چلے گا، یہ کوئی ایک کیس نہیں، 50 کے قریب اپیلیں ہیں۔
وکیل ذوالفقار نقوی نے کہا کہ رواں ہفتے کے مقدمات ملتوی کر دیں، آئندہ ہفتے والے مقدمات کی تیاری کر کے آؤں گا۔
چیف جسٹس نے کہا کہ کچھ اپیلیں کیس منتقلی کے حوالے سے بھی ہیں، کیس منتقلی کا معاملہ ختم ہو چکا اس پر حکومت سے ہدایات لے لیں ،جس پرذوالفقار نقوی نے کہا کہ جج کا تبادلہ ہو چکا ،صرف جرمانے اور کچھ آبزرویشنز کی حد تک اپیل کی پیروی کریں گے۔
بعدازاں 9 اور 10 مئی کے رواں اور آئندہ ہفتے مقرر تمام مقدمات ڈی لسٹ کر دیئے گئے، عدالت نے پنجاب حکومت کی مہلت کی استدعا منظور کرتے ہوئے کہا کہ تمام مقدمات کی سماعت عید کے بعد ہو گی۔

فلم ’’ لاپتہ لیڈیز ‘‘ کی اسٹار نیتانشی گوئل نے بہترین اداکارہ کا آئیفاایوارڈ جیت لیا
- 2 hours ago

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں ہونے والی بدانتظامیوں پر پی سی بی کا احتجاج ریکارڈ کرانے کا فیصلہ
- an hour ago

ایلون مسک نے نیٹو سے امریکی انخلا ءکی حمایت کر دی
- an hour ago

26 نومبر احتجاج کیسز میں بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 8 اپریل تک توسیع
- 2 hours ago

رمضان کے پہلے عشرے میں چینی کی قیمت میں 10 روپے فی کلو کا بڑا اضافہ ریکارڈ
- an hour ago

پی ٹی آئی کا مینار پاکستان میں جلسے کی اجازت کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع
- 4 hours ago

پاک افغان کشیدگی:جرگے عمائدین کا دونوں ممالک کے درمیان فائر بندی پر اتفاق
- 3 hours ago

حکومت کا عید پر خصوصی ٹرنیں چلانے اور کرایوں میں کمی کا اعلان
- 29 minutes ago
.jpeg&w=3840&q=75)
ابھرتے ہوئے ننھے گلوکار واسع شاہ کا نیا نعتیہ کلام ،عوام کی بھرپور پذیرائی
- 21 minutes ago

عالمی یوم خواتین کی مناسبت سے لاہور میں سجا فیسٹیول،صوبائی وزیر عظمی بخاری کی شرکت
- 30 minutes ago

چیمپئنز ٹرافی جیتنے پرفاتح ٹیم بھارت کو کتنی انعامی رقم ملی؟
- an hour ago

کوہاٹ:تانڈہ ڈیم میں نامعلوم افراد کی پولیس پر فائرنگ ،2اہلکار جاں بحق
- 4 hours ago