فائنل میں بھارت نے نیوزی لینڈکو4وکٹوں سے شکست دے کر نہ صرف ٹرافی پر تیسری بار قبضہ جمایا بلکہ کروڑوں روپے کی انعامی رقم بھی حاصل کرلی


دبئی:بھارتی کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں نیوزی لینڈکو4وکٹوں سے شکست دے کر نہ صرف چمچماتی ٹرافی پر تیسری بار قبضہ جمایا بلکہ کروڑوں روپے کی انعامی رقم بھی حاصل کرلی۔
دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں ہونیوالے اس میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور نیوزی لینڈ کی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 251 رنز بنائے، بھارت نے ہدف 49 ویں اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔
فائنل جیتنے پر بھارتی کھلاڑیوں نے جہاں میڈل اور چمچماتی ٹرافی اٹھائی وہیں انہوں نے ایونٹ کی انعامی رقم بھی حاصل کرلی۔

آئی سی سی نے ٹورنامنٹ سے قبل 14 فروری کو چیمپئنز ٹرافی کی انعامی رقم کا اعلان کیا تھا۔
آئی سی سی کے مطابق اب بھارتی ٹیم کو چیمپئنز ٹرافی جیتنے پر 22 لاکھ 40 ہزار ڈالرز( 62 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) انعامی رقم ملی ہے۔
دوسری جانب رنراپ ٹیم نیوزی لینڈ کے حصے میں 11 لاکھ 20 ہزار ڈالرز (31 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) آئے ہیں۔
واضح رہے کہ اس مرتبہ آئی سی سی کی مجموعی انعامی رقم میں گزشتہ ایڈیشن سے 53 فیصد اضافہ کیا گیا تھا۔

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 7 گھنٹے قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- ایک دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 11 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- ایک دن قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 7 گھنٹے قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- ایک دن قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- ایک دن قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 8 گھنٹے قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 12 گھنٹے قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- ایک دن قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- ایک دن قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 11 گھنٹے قبل




