فلم ’’ لاپتہ لیڈیز ‘‘ کی اسٹار نیتانشی گوئل نے بہترین اداکارہ کا آئیفاایوارڈ جیت لیا
میں امید کر رہی تھی کہ "لاپتا لیڈیز" بڑے ایوارڈ جیتے گی، لیکن میں نے نہیں سوچا تھا کہ میں خود بہترین اداکارہ کا ایوارڈ جیت جاؤں گی،اداکارہ


ممبئی: بالی وڈ کی لاجواب فلم ’’ لاپتہ لیڈیز‘‘ کی اسٹار نیتانشی گوئل نے بہترین اداکارہ کا آئیفا ایوارڈ اپنے نام کر لیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آئیفا ایوارڈز 2025 میں لیڈنگ رول (خواتین) کیٹیگری میں بہترین اداکارہ کیلئے یامی گوتم، کترینہ کیف، عالیہ بھٹ اور شردھا کپور بھی نامزد تھی لیکن 17 سالہ نیتانشی گوئل نے ان سب کوپیچھے چھوڑتے ہوئے یہ ایوارڈ حاصل کرلیا۔ اداکارہ نیتانشی گوئل کو ان کی مقبول فلم"لاپتہ لیڈیز" کیلئے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دیاگیا۔
View this post on Instagram
بالی وڈ فلم ’’ لاپتہ لیڈیز‘‘2023 میں ریلیز ہوئی جس کی ہدایتکاری کرن راؤ نے کی ہے ، یہ فلم اس سے قبل بھی ملکی اور عالمی ایوارڈ جیت چکی ہے۔

اداکارہ نیتانشی کو یہ ایوارڈ بومن ایرانی اور بوبی دیول نے پیش کیا جسے وصول کرتے ہوئے نیتانشی آبدیدہ ہوگئی اورجذبات پر قابو پاتے ہوئےانہوں نے فلم کی ٹیم اوراپنے والدین کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس فلم کے سفر میں انہیں سپورٹ کیا۔
فلم ’’ لاپتہ لیڈیز ‘‘اسٹار کااس موقع پرکہنا تھا کہ میں امید کر رہی تھی کہ "لاپتا لیڈیز" بڑے ایوارڈ جیتے گی، لیکن میں نے نہیں سوچا تھا کہ میں خود بہترین اداکارہ کا ایوارڈ جیت جاؤں گی۔
اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ دوسرے نامزد امیدوار ناقابل یقین تھے، اور میں ان سب کی بہت بڑی مداح ہوں، مجھے جو پیار ملا اس کے لئے میں شکرگزار ہوں۔
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 2 دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- ایک دن قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- ایک دن قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 2 دن قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 2 دن قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 2 دن قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 20 گھنٹے قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 2 دن قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- ایک دن قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 20 گھنٹے قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- ایک دن قبل







