تفتیشی افسر کے مطابق فراڈ میں ملوث مزید لوگوں کو گرفتار کرنا ہے


کراچی :کروڑوں روپے کی مبینہ خورد بردکے مقدمے میں بینک الفلاح سیکورٹیز کے سابق سی ای او اور معروف پاکستانی ماڈل نادیہ حسین کے شوہر عاطف محمد خان کے جسمانی ریمانڈ میں 5 دن کی توسیع کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق 54 کروڑ روپے کی خورد برد کےالزام میں گرفتار عاطف محمد خان کے جسمانی ریمانڈ میں عدالت نے 5 روز کی توسیع کر دی۔
کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت کے روبرو کروڑوں روپے کے فراڈ کرنے کے مقدمے میں ایف آئی اے نے اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر عاطف خان کو ریمانڈ مکمل ہونے پر پیش کیا۔
دوران سماعت ایف آئی اے نے ملزم کے 11 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، عدالت نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں پانچ روز کی توسیع کردی، عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے پیشرفت رپورٹ طلب کرلی۔
تفتیشی افسر کے مطابق فراڈ میں ملوث مزید لوگوں کو گرفتار کرنا ہے۔
خیال رہے کہ کچھ روز قبل ایف آئی اے نے ڈیفنس فیز6 میں شوبز اداکارہ نادیہ حسین کے گھر چھاپہ مارتے ہوئے54کروڑسے زائد رقم کی الزام میں ملزم عاطف محمد خان کو گرفتار کیا۔

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 2 دن قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 3 دن قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 2 دن قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- ایک دن قبل

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- ایک دن قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- ایک دن قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 2 دن قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 2 دن قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- ایک دن قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 2 دن قبل







