نیگلیریا ایک امیبا ہے جسے صرف خوردبین سے دیکھا جا سکتا ہے اور اسے دماغ کو کھانے والا امیبا بھی کہا جاتا ہے


کراچی میں نیگلیریا فولیری کی وجہ سے 36 سالہ خاتون انتقال کر گئیں۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال کی رہائشی خاتون 23 فروری کو نجی اسپتال میں انتقال کر گئیں جو کہ نیگلیریا فولیری سے رواں برس کی پہلی ہلاکت ہے۔
متاثرہ خاتون نے 18 فروری کو علامات محسوس کیں جس کے بعد انھیں 19 فروری کو اسپتال میں داخل کیا گیا تاہم مریضہ میں نیگلیریا فولیری کی تصدیق مریضہ کے انتقال کے بعد 24 فروری کو ہوئی۔
تحقیقات کے مطابق مریضہ کا پانی سے متعلقہ کسی سرگرمی میں حصہ نہ لینے کا انکشاف ہوا ہے، بتایا گیا ہے کہ خاتون کی واحد پانی سے وابستہ سرگرمی گھر میں وضو کرنا تھی۔
خیال رہے کہ نیگلیریا ایک امیبا ہے جسے صرف خوردبین سے دیکھا جا سکتا ہے اور اسے دماغ کو کھانے والا امیبا بھی کہا جاتا ہے۔
یہ امیبا بنیادی طور پر دماغی انفیکشن کا سبب بنتا ہے،اور عام طور پر گرم تازہ پانی جیسے جھیلوں، ندیوں، گرم چشموں اور روزانہ استعمال والے پانی میں پایا جاتا ہے۔
نیگلیریا کی صرف ایک قسم انسانوں کو متاثر کرتی ہے وہ نیگلیریا فولیری ہے جب کہ نیگلیریا کی کئی اقسام ہیں لیکن صرف فولیری ہی اس بیماری کا سبب بنتی ہیں۔
نیگلیریا فولیری سے بچاؤ کے لیے پانی میں مناسب کلورین شامل کرنا ضروری ہے۔

بھارتی اداکار پنکج دھیر کینسر کے باعث 68 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
- 15 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا
- 13 گھنٹے قبل

لاہور سے مریدکے تک احتجاج: پولیس نے 253 افراد گرفتار کرلیے
- 15 گھنٹے قبل

9 مئی کیس: شاہ محمود قریشی کی بریت لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
- 15 گھنٹے قبل

صدر مملکت سے آرمی چیف کی ملاقات، ملکی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی گفتگو
- 13 گھنٹے قبل

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ، 1.2 ارب ڈالر کی قسط منظور
- 15 گھنٹے قبل

پاکستان کا پہلا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ 19 اکتوبر کو لانچ ہوگا
- 14 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
افغان طالبان کی درخواست پر پاکستان کا 48 گھنٹے کے لیے سیز فائر کا اعلان
- 12 گھنٹے قبل

افغان طالبان کے حملے ناکام، پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی، 50 دہشتگرد ہلاک
- 13 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا
- 13 گھنٹے قبل

مہمند میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، ٹی ٹی پی کے 30 دہشتگرد ہلاک
- 12 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا
- 13 گھنٹے قبل