جی این این سوشل

تجارت

کراچی سمیت سندھ بھر کے تمام سی این جی اسٹیشن کھل گئے

کراچی : کراچی سمیت سندھ بھرمیں 2 ہفتے بندتک رہنے والے سی این جی اسٹیشنز آج صبح 8 بجے سے کھول دیئے گئے ہیں۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

کراچی سمیت سندھ بھر کے  تمام سی این جی اسٹیشن کھل گئے
کراچی سمیت سندھ بھر کے تمام سی این جی اسٹیشن کھل گئے

تفصیلات کے مطابق سندھ بھر میں جاری گیس بحران شدت  اختیار کرنے کے بعد  سوئی سدرن گیس کی جانب سے  سندھ میں 22 جون سے  گیس اسٹیشن  بند کردئیے گئے تھے ۔ تاہم دوہفتے بعد آج صبح تمام سی این جی اسٹیشنز  کھول دیئے گئے ہیں۔ کراچی میں سی این جی اسٹیشنز  کھلنے کے اعلان کے بعد رات گئے سے ہی سی این جی اسٹیشنز کے باہر لوگ گیس کے حصول کیلئے اپنی گاڑیوں میں موجود ہیں۔اس سے قبل سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کی جانب سے جاری بیان میں سندھ بھرکے سی این جی اسٹیشنز 9 جولائی تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا ۔

دوسری جانب ایل این جی پر جی ایس ٹی کی شرح بڑھنے کے سبب  سی این جی کی قیمت میں 30 روپے فی کلو اضافہ ہواہے، سی این جی ایسوسی ایشن نے ہنگامی اجلاس طلب کرتے ہوئے معاملہ وفاقی حکومت کے سامنے اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

پاکستان

وزیر اعظم لندن میں تین روز قیام کے بعد لوٹن ایئرپورٹ سے پاکستان روانہ

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ ان کے بیٹے سلیمان شہباز بھی موجود ہیں، پاکستان ہائی کمیشن کا سٹاف بھی وزیراعظم کے ہمراہ ایئرپورٹ پر پہنچ گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اعظم لندن میں تین روز قیام کے بعد لوٹن ایئرپورٹ سے پاکستان روانہ

وزیراعظم شہباز شریف لندن میں تین روز قیام کے بعد لوٹن ایئرپورٹ پہنچ گئے جہاں سے پاکستان روانہ ہوئے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ ان کے بیٹے سلیمان شہباز بھی موجود ہیں، پاکستان ہائی کمیشن کا سٹاف بھی وزیراعظم کے ہمراہ ایئرپورٹ پر پہنچ گیا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ اپنے دورے کے دوران شہباز شریف نے لندن میں ایجوئر روڈ پر واقع اپنی رہائش گا پر قیام کیا، جہاں وزیراعظم شہباز شریف نے لندن میں سینئر صحافیوں سے ملاقات بھی کی ۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

آرٹیکل 63 اے نظر ثانی کیس،علی ظفر نے بینچ کی تشکیل پر اعتراض اٹھا دیا

نظر ثانی کیس کی سماعت کرنے والا بینچ پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون کے سیکشن 2 کے تحت تشکیل نہیں دیا گیا، وکیل عمران خان

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آرٹیکل 63 اے نظر ثانی  کیس،علی ظفر نے بینچ کی تشکیل پر اعتراض اٹھا دیا

آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے کیس میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے وکیل علی ظفر نے بینچ کی تشکیل پر اعتراض اٹھا دیا۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ آرٹیکل 63 (اے) نظر ثانی کیس کی سماعت کرنے والا بینچ پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون کے سیکشن 2 کے تحت تشکیل نہیں دیا گیا، پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس کے مطابق تین رکنی کمیٹی چیف جسٹس سپریم کورٹ کے سینیئر ترین جج اور چیف جسٹس پاکستان کے نامزد کردہ جج پر مشتمل ہو گی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون کے تحت بینچز کی تشکیل کے لیے تین آزاد ججز کو فیصلہ سازی کی ذمہ داری دی گئی، تین ججز کی اجتماعی دانش کے بعد ہی بینچ کی تشکیل اور مقدمات کی سماعت کی جا سکتی ہے۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ یہ بات ریکارڈ پر موجود ہے کہ 23 ستمبر کو جسٹس منصور علی شاہ نے تین رکنی کمیٹی اجلاس میں شرکت نہیں کی، جسٹس منصور علی شاہ کی عدم موجودگی کے بعد چیف جسٹس اور ان کے نامزدکردہ جج نے نظرثانی درخواست مذکورہ بینچ کے سامنے سماعت کے لیے مقرر کرنے کا فیصلہ کیا۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ 2 ججز کے فیصلے کو تین رکنی کمیٹی کا فیصلہ قرار نہیں دیا جا سکتا، یہ حقیقت ہے کہ کمیٹی اجلاس میں 3 ممبران کی بجائے 2 نے شرکت کی۔پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون کے تحت نامکمل کمیٹی مقدمات سماعت کے لیے مقرر کرنے اور بینچز تشکیل نہیں دے سکتی، 2جج موجودہ نظرثانی درخواست بینچ کے سامنے سماعت کے لیے مقرر کرنے کے مجاز نہیں۔

درخواست میں مزید مؤقف اپنایا گیا ہے کہ موجودہ بینچ نظرثانی درخواست کی سماعت کرنے کا اہل نہیں، 23 ستمبر کو چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور ان کے نامزد کردہ جج نے نظر ثانی درخواستوں کی سماعت کے لیے بینچ تشکیل دیا، کمیٹی کے مذکورہ دونوں ممبران نے خود کو بھی اس بینچ میں شامل کیا۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ اس کیس میں چیف جسٹس اور جسٹس امین الدین کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا ہے اس لیے دونوں جج خود کو بینچ سے الگ کر لیں۔

واضح رہے کہ آج سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منیب اختر نے آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے فیصلے پر نظرثانی اپیلوں پر تشکیل کردہ بینچ کا حصہ بننے سے معذرت کرلی تھی، جسٹس منیب کے پیش نہ ہونے پر سماعت کل تک ملتوی کردی گئی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

 پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پرہنڈرڈانڈیکس 177 پوائنٹس کی کمی

دوسری جانب  انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر  ڈالر 7 پیسے مہنگا ہوا، انٹربینک میں ڈالر 277.64 روپے سے بڑھ کر 277.71 روپے پر بند ہوا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پرہنڈرڈانڈیکس 177 پوائنٹس کی کمی

 پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پرہنڈرڈانڈیکس 177 پوائنٹس کی کمی سے 81 ہزار 114 پوائنٹس پر بند ہوا۔
تفصیلات کے مطابق دن بھر مجموعی طور پر 441 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ، 132 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 241 کے شیئرز میں کمی ہوئی ، مارکیٹ میں 29 کروڑ 52 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا ۔
سٹاک مارکیٹ میں 13 ارب 88 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے، مارکیٹ کی بلند ترین سطح 81,321 جبکہ کم ترین سطح 80,352 پوائنٹس رہی ۔  

دوسری جانب  انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر  ڈالر 7 پیسے مہنگا ہوا، انٹربینک میں ڈالر 277.64 روپے سے بڑھ کر 277.71 روپے پر بند ہوا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll