Advertisement
تجارت

چینی کی مانیٹرنگ کے لیے ایف بی آر نے سسٹم شروع کیا ہے ، وزیر خزانہ

وزیرخزانہ نے کہا کہ گزشتہ ہفتے کابینہ کومعیشت میں پیشرفت پررپورٹ دی گئی

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 ماہ قبل پر مارچ 12 2025، 2:57 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
چینی کی مانیٹرنگ کے لیے ایف بی آر نے سسٹم شروع کیا ہے ، وزیر خزانہ

وزیرخزانہ محمداورنگزیب  نے کہا کہ شوگرملزکی مانیٹرنگ ہورہی ہے، چینی کی مانیٹرنگ کے لیے ایف بی آر نے سسٹم شروع کیا ہے۔

وزیرخزانہ محمداورنگزیب  نے عطاتارڑ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ  پہلی بار ہوا کہ افغانستان چینی اسمگل نہیں ہوئی، بارڈرپربھی شوگرکی مانیٹرنگ ہورہی ہے۔

وزیرخزانہ نے کہا کہ گزشتہ ہفتے کابینہ کومعیشت میں پیشرفت پررپورٹ دی گئی، جس کے مطابق فروری میں 3.1بلین ڈالرکی ترسیلات زرپاکستان آئی ہیں، جبکہ اس سال 36 بلین ڈالرکی ترسیلات آئیں گی۔

محمداورنگزیب کا یہ بھی کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک کےسروے میں سرمایہ کاروں کااعتماد ظاہر ہورہا ہے، زرمبادلہ کےذخائرریکارڈ سطح پرہیں، تجارتی خسارے میں نمایاں کمی آئی ہے، ملک معاشی طورپرمزیدمستحکم ہورہاہے۔

محمداورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پرسرحدوں پربھی سخت نظررکھی ہوئی ہے، ایف آئی اے اور انٹیلی جنس بیوروکے افسربھی مدد کررہے ہیں، اب تک 6 شوگرملزکو سیل کیاگیاہے، ساڑھے12کروڑکی پنالٹی لگ چکی ہے۔

 

 

Advertisement