بھارتی سوشل میڈیا بی ایل اے کے سوشل میڈیا کی پروپیگنڈا اور جھوٹی خبریں پھیلانے میں مکمل طور پر سپورٹ کر رہا ہے۔

بلوچستان کے علاقے بولان میں جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے پر بھارت میں جشن منایا جارہا ہے۔
بولان میں جعفر ایکسپریس پر دہشت گرد بی ایل اے نے حملہ کرکے معصوم شہریوں کو یرغمال بنالیا ہے جس پر بھارت میں گودی میڈیا خوشی منارہا ہے۔
بزدلانہ حملے کے پیچھے بھارت کی مکمل حمایت کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا کیونکہ بی ایل اے کے دہشت گرد اب بھی اپنے بھارتی اور غیر ملکی آقاؤں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔
بھارتی سوشل میڈیا بی ایل اے کے سوشل میڈیا کی پروپیگنڈا اور جھوٹی خبریں پھیلانے میں مکمل طور پر سپورٹ کر رہا ہے۔
بلوچستان کا 90 فیصد سے زیادہ علاقہ، جس میں بولان بھی شامل ہے کیٹیگری بی میں آتا ہے جب کہ سیاست زدہ اور کم تربیت یافتہ سردار لیویز فورس کو قانونی طور پر علاقے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے ، بولان کا علاقہ انتہائی مشکل اور سڑک کے بنیادی ڈھانچے سے دور ہے، جہاں سیکیورٹی فورسز کلیئرنس آپریشن کررہی ہیں۔
خیال رہے کہ 83 ہزار نفری پر مشتمل لیویز میں سے 60 فیصد دستیاب نہیں جب کہ سردار اور تمام سیاسی جماعتوں کے سیاستدان بشمول قوم پرست اور غیر حاضر اہلکاروں کی تنخواہیں وصول کر رہے ہیں۔
باقی رہ جانے والے 40 فیصد اہلکار، مشکل اور وسیع علاقے کی نگرانی کر رہے ہیں اور عام طور پر خطرہ دیکھتے ہی بھاگ جاتے ہیں ، لیویز فورس کا بجٹ 92 ارب روپے ہے لیکن حقیقت میں یہ سرداروں اور کرپٹ سیاسی اشرافیہ کے لیے نقدی کا ذریعہ ہے۔
واضح رہے کہ دہشت گردوں کا اسلام، پاکستان اور بلوچستان سے کوئی تعلق نہیں ہے کیونکہ وہ رمضان کے مہینے میں معصوم مسافروں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

امریکی اڈے دوبارہ نشانے پر آ سکتے ہیں، ایران کی امریکا کو دو ٹوک تنبیہ
- 13 گھنٹے قبل

ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کا نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان، نعرہ ہوگا ’جئے عوام‘
- 13 گھنٹے قبل

فرانس: شوہر اپنی بیوی کو ہائی وے پر چھوڑ کر 300 کلومیٹر آگے نکل گیا
- 10 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی قیادت کا قافلہ لاہور پہنچ گیا
- 11 گھنٹے قبل
اداکارہ حمیرا علی کے چچا محمد علی نے اہم انکشافات کر دئیے
- 13 گھنٹے قبل

اداکارہ حمیرا اصغر کی موت: پولیس نے موبائل فونز اور لیپ ٹاپ کا ڈیٹا حاصل کرلیا
- 13 گھنٹے قبل

عمر سرفراز چیمہ کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ، 9 مئی کیسز میں مقدمات زیر غور
- 11 گھنٹے قبل

تبدیلی آنی چاہیے، مگر پی ٹی آئی کے اندر سے: مولانا فضل الرحمان
- 13 گھنٹے قبل

یوٹیوب چینلز کی بندش: عدالت نے مزید 5 صحافیوں کے چینلز کھولنے کا حکم دے دیا
- 10 گھنٹے قبل

بلوچستان میں دہشت گردی میں 45 فیصد اضافہ، چھ ماہ میں 257 افراد جاں بحق: محکمہ داخلہ
- 10 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی قافلہ لاہور پہنچ گیا، 4 کارکن گرفتار
- 9 گھنٹے قبل

ٹرمپ کا بڑا اقتصادی فیصلہ: یورپی یونین اور میکسیکو پر 30 فیصد تجارتی ٹیکس کا اعلان
- 10 گھنٹے قبل