Advertisement
پاکستان

اقوام متحدہ اور ایران کی پاکستان میں مسافر ٹرین پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت

حادثے سے متعلق صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں، ترجمان یو این سیکرٹری جنرل

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 ماہ قبل پر مارچ 12 2025، 2:24 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
اقوام متحدہ اور ایران کی  پاکستان میں مسافر ٹرین پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت

اقوام متحدہ اور ایران کی جانب سے پاکستان میں مسافر ٹرین پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی گئی ہے۔

ترجمان سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ اسٹیفن ڈوجارک نے کہا ہے کہ شہریوں کے خلاف حملے ناقابل قبول ہیں، حادثے سے متعلق صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں، معصوم مسافروں کو یرغمال بنانے کی خبر پر افسوس ہوا، مسافروں کی رہائی جلد ممکن بنائے جائے۔

دوسری جانب ایران نے بھی پاکستان میں مسافر ٹرین پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تہران مسافروں کے خلاف دہشت گرد کارروائی کی سختی سے مذمت کرتا ہے، شہریوں کو نشانہ بنانا خوفناک ہے، ایرانی حکومت معصوم شہریوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

ایرانی سفارتخانے کے ترجمان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں بچوں، خواتین اور بزرگوں سمیت معصوم شہریوں کو یرغمال بنایا گیا، شہریوں کے خلاف پرتشدد اقدامات اور اہم مواصلاتی نظام کو متاثر کرنا انسانیت کے خلاف بزدلانہ جرم ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان میں ملک دشمنوں کی جانب سے بدامنی پھیلانے کے سلسلے میں صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سے خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور جانے والی ٹرین (جعفر ایکسپریس) پر حملہ کر کے مسافروں کو یرغمال بنالیا گیا تھا تاہم سیکیورٹی فورسز نے بزدل دشمن سے155 مسافروں کو رہا کروالیا جبکہ آپریشن میں 27 دہشت گردوں کو جہنم واصل اور متعدد کو زخمی کر دیا تھا۔

Advertisement
ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کے شیڈول اور وینیوز کا اعلان

ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کے شیڈول اور وینیوز کا اعلان

  • 11 گھنٹے قبل
معروف گلوکارعلی ظفر نے  نئے ثقافتی گانے کے ریلیز کا اعلان کر دیا

معروف گلوکارعلی ظفر نے نئے ثقافتی گانے کے ریلیز کا اعلان کر دیا

  • 10 گھنٹے قبل
ائیر سیال نے اسلام آباد سے دبئی کے لیے اپنی پہلی بین الاقوامی پرواز کا آغاز کر دیا

ائیر سیال نے اسلام آباد سے دبئی کے لیے اپنی پہلی بین الاقوامی پرواز کا آغاز کر دیا

  • 15 گھنٹے قبل
7سال بعد گلگت میں پولیو کاپہلا کیس رپورٹ

7سال بعد گلگت میں پولیو کاپہلا کیس رپورٹ

  • 9 گھنٹے قبل
وفاقی حکومت نے عیدالاضحٰی پر عام تعطیلات کا اعلان کردیا،نوٹیفکیشن جاری

وفاقی حکومت نے عیدالاضحٰی پر عام تعطیلات کا اعلان کردیا،نوٹیفکیشن جاری

  • 13 گھنٹے قبل
قربانی کی کھالیں کالعدم تنظیموں کو دینے سے اجتناب کریں، محکمہ داخلہ پنجاب

قربانی کی کھالیں کالعدم تنظیموں کو دینے سے اجتناب کریں، محکمہ داخلہ پنجاب

  • 12 گھنٹے قبل
اپر چترال سے تعلق رکھنے والی ٹک ٹاکر ثنا یوسف اسلام آباد میں قتل

اپر چترال سے تعلق رکھنے والی ٹک ٹاکر ثنا یوسف اسلام آباد میں قتل

  • 9 گھنٹے قبل
لیسکو کا عید الاضحیٰ کے موقع پرلوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان

لیسکو کا عید الاضحیٰ کے موقع پرلوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان

  • 15 گھنٹے قبل
بلوچستان ، پاکستان کا  حصہ ہے اور کبھی پاکستان سے الگ نہیں ہو سکتا: ڈی جی آئی ایس پی آر

بلوچستان ، پاکستان کا حصہ ہے اور کبھی پاکستان سے الگ نہیں ہو سکتا: ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 12 گھنٹے قبل
امن چاہتے ہیں جومسئلہ کشمیرحل کئےبغیرممکن نہیں،بلاول بھٹو

امن چاہتے ہیں جومسئلہ کشمیرحل کئےبغیرممکن نہیں،بلاول بھٹو

  • 10 گھنٹے قبل
بانی پی ٹی آئی  نے ایک بار پھر پولی گرافک ٹیسٹ کرانے سے انکار کردیا

بانی پی ٹی آئی نے ایک بار پھر پولی گرافک ٹیسٹ کرانے سے انکار کردیا

  • 13 گھنٹے قبل
بھارت :  کوئی بھی دفاعی منصوبہ وقت پر پورا نہیں ہوا ،  بھارتی ائیر چیف مارشل کا شکوہ

بھارت : کوئی بھی دفاعی منصوبہ وقت پر پورا نہیں ہوا ، بھارتی ائیر چیف مارشل کا شکوہ

  • 14 گھنٹے قبل
Advertisement