فہرست میں قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نویں نمبر پر ہیں


دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کر دی۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری کر دہ نئی رینکنگ کے مطابق ون ڈے میں بلے بازوں کی فہرست میں بھارتی کھلاڑی شبھمن گل کا پہلا نمبر برقرار ہے۔ جبکہ بابر اعظم دوسری پوزیشن پر ہیں، جبکہ بھارتی کپتان روہت شرما دو درجہ بہتری کے بعد تیسرے نمبر پر آگئے۔
اسی طرح جنوبی افریقہ کے ہینرک کلاسن کا چوتھا اور ویرات کوہلی پانچویں نمبر پر ہیں۔
ون ڈے میں بالز رینکنگ میں سری لنکا کے مہیش تھیکشانہ پہلی پوزیشن پر آ گئے۔ جبکہ نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنرآئی سی سی چیمپینز ٹرافی میں بہترین کھیل پیش کرنے کے بعد 6 سے دوسرے نمبر پر پہنچ گئے، جبکہ بھارتی اسپن بالر کلدیپ یادیو تین درجہ بہتری کے بعد تیسرے نمبر پر آ گئے۔
اسیی طرح جنوبی افریقہ کے کیشو مہراج چوتھے اور نامیبیا کے برنارڈ اسکالٹز پانچویں نمبر پر آ گئے۔
فہرست میں قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نویں نمبر پر ہیں۔
ون ڈے آل راؤنڈز رینکنگ میں افغانستان کے عظمت اللہ عمرزئی پہلے نمبر پر برقرار ہیں۔ اور افغانستان کے ہی محمد نبی دوسرے اور زمبابوے کے سکندر رضا تیسری پوزیشن پر ہیں،نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر ایک درجہ بہتری کے ساتھ چوتھے نمبر پر آگئے۔
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 2 دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- ایک دن قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 2 دن قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- ایک دن قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 2 دن قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 2 دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- ایک دن قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 2 دن قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- ایک دن قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- ایک دن قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- ایک دن قبل




