Advertisement
پاکستان

جنوبی وزیرستان :سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر خود کش دھماکا، جوابی فائرنگ میں 10خوارجی جہنم واصل  

خودکش بمبار نے بارود سے بھری گاڑی قلعے کی دیوار سے ٹکرا دی، جس کے بعد حملہ آور قلعے کے اندر داخل ہوگئے،سیکیورٹی ذرائع

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 ماہ قبل پر مارچ 13 2025، 9:54 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
جنوبی وزیرستان :سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر خود کش دھماکا، جوابی فائرنگ میں 10خوارجی جہنم واصل  


جنوبی وزیرستان میںچیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنادیا گیا، فورسز کی جوابی کارروائی میں 10 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا ہے۔


سیکیورٹی ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان  اپر کی تحصیل جنڈولہ میں فوجی قلعے پر دہشت گردوں  نے حملہ کردیا، خودکش بمبار نے بارود سے بھری گاڑی قلعے کی دیوار سے ٹکرا دی، جس کے بعد حملہ آور قلعے کے اندر داخل ہوگئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے 10 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔جبکہ قلعہ کے اندر شدید فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔
علاقے میں لڑاکا ہیلی کاپٹر گشت کر رہے ہیں اور وقفے وقفے سے فائرنگ کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں اور تاحال صورتحال کشیدہ ہے۔

Advertisement