اسد قیصر کا سانحہ جعفر ایکسپریس کے بعد وزیر دفاع خواجہ آصف سے استعفیٰ کا مطالبہ
انہوں نے فوری نئے انتخابات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے نئے انتخابات کا مطالبہ کیا تاکہ ملک میں آئین اور قانون کی حکمرانی قائم ہوسکے۔


پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر نے سانحہ جعفر ایکسپریس کے بعد وزیر دفاع خواجہ آصف سے استعفیٰ کا مطالبہ کردیا۔
پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر نے قومی اسمبلی میں خواجہ آصف اور حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیر دفاع کے دماغ پر بلوچستان کے بجائے پی ٹی آئی سوار ہے، وزیر دفاع کو اپنے عہدے میں ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے استعفیٰ دینا چاہیے تھا۔
اسد قیصر نے حکومت پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں آئین اور قانون کی حکمرانی نہیں، یہ جعلی پارلیمنٹ ہے۔ جعلی لوگ اسمبلی میں لائے گئے ہیں جو عوام کے نمائندے نہیں۔
انہوں نے فوری نئے انتخابات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے نئے انتخابات کا مطالبہ کیا تاکہ ملک میں آئین اور قانون کی حکمرانی قائم ہوسکے۔
انہوں نے پی ٹی آئی کے بانی اور رہنما کے خلاف جھوٹے مقدمات اور غیرقانونی فیصلوں پر بھی اعتراض کیا اور کہا کہ مہنگائی کم ہونے کی بات کرنے والوں کو کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے بازاروں میں آ کر دیکھنا چاہیے۔
بلوچستان کے عوام کے حقوق کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو حقوق نہیں ملے اور خارجہ پالیسی پر نظرثانی کرنا ہوگی جب کہ ایران اور افغانستان کے ساتھ آپ کے تعلقات ٹھیک نہیں ہیں۔
انہوں نے وزیر خارجہ خواجہ آصف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جو کچھ ہو رہا ہے یہ آپ کی نااہلی کی وجہ سے ہو رہا ہے، ہمارے لیے سب سے پہلے پاکستان ہے اور ہم اداروں کو مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں۔
اسد قیصر نے سندھ میں امن و امان کے مسئلے کی جانب بھی توجہ دلائی، خاص طور پر کراچی کی صورتحال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ سندھ گیا تو وہاں تو لگتا ہے کہ کوئی حکومت ہی نہیں ہے اور کراچی کا انفرااسٹرکچر تباہ حال ہے۔
سابق اسپیکر نے اپنے دور حکومت میں معیشت کی بہتری کا ذکر کیا اور کہا کہ ہمارے دور میں برآمدات میں اضافہ ہوا تھا اور وسط ایشیاء تک برآمدات کو فروغ دیا گیا تھا۔

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- a day ago

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- a day ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 2 days ago
آسٹریلیا ، فائرنگ واقعے میں 12افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 7 hours ago

پاکستان کی سوڈان میں اقوام متحدہ کی عبوری سکیورٹی فورس پرحملے کی مذمت
- 6 hours ago
سڈنی حملہ دہشت گردی ہے جس میں صرف یہودیوں کو نشانہ بنایا گیا، آسٹریلوی وزیراعظم
- 6 hours ago
خیبرپختونخوا:ضلع مہمند، بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک
- 6 hours ago
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- a day ago

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- a day ago
انڈر 19ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 90رنز سے ہرادیا
- 7 hours ago
پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطے میں عالمی ماڈل بننے کا خواہاں ہے،بلال
- 6 hours ago
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 2 days ago



