انہوں نے اس بات پر بھی افسوس کا اظہار کیا کہ طالبان سے تعلقات جوڑنے والوں کی وجہ سے ہم آج یہ دن دیکھ رہے ہیں، انہوں نے جیلوں میں قید ہزاروں طالبان کو آزاد کیا۔


وزیر اعظم شہباز شریف نے بلوچستان میں امن و امان کی صورت حال پر اجلاس سے خطاب میں کہا کہ سانحہ جعفر ایکسپریس پر پوری قوم اشکبار ہے اور دہشت گردی کوختم نہ کیا گیا تو ترقی کا عمل رک جائے گا۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت بلوچستان میں امن و امان کی صورت حال پر اجلاس ہوا جس میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات اور سیکیورٹی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
انہوں نے واقعے سے نمٹنے کے لیے سیکیورٹی فورسز کی کامیاب حکمت عملی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ضرار کمپنی نے مشکل صورت حال میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 339 جانوں کو بچایا جب کہ وزیراعظم نے سیکیورٹی فورسز کو 33 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایسے حادثات کا متحمل نہیں ہوسکتا۔
اس دوران وزیراعظم نے کہا کہ 400 سے زیادہ نہتے لوگوں کو یرغمال بنایا گیا، سانحہ جعفر ایکسپریس پر پوری قوم اشکبار ہے، امن کے لیے تمام فریقین کو کردار ادا کرنا ہوگا۔
انہوں نے اس بات پر بھی افسوس کا اظہار کیا کہ طالبان سے تعلقات جوڑنے والوں کی وجہ سے ہم آج یہ دن دیکھ رہے ہیں، انہوں نے جیلوں میں قید ہزاروں طالبان کو آزاد کیا۔
شہباز شریف نے اس موقع پر بلوچستان کی ترقی کو ملکی ترقی کے لیے ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ “ہشت گردی کے خاتمے تک امن کا حصول ناممکن ہے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ 2018 میں دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا گیا تھا لیکن اب ایک بار پھر دہشت گردی کا عذاب سر اٹھا چکا ہے۔

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 18 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 4 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 2 دن قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 2 دن قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 17 گھنٹے قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 2 دن قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 4 دن قبل

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- ایک دن قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 2 دن قبل

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 18 گھنٹے قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 4 دن قبل





