پاکستان میں ڈیجیٹل پرائز بانڈز کی تیاری مکمل ، ایف اے ٹی ایف کی شرائط کے مطابق فریم ورک تیار
قومی بچت ڈائریکٹوریٹ کے ذرائع کے مطابق ڈیجیٹل پرائز بانڈز میں 500، 1000، 5000 اور 10,000 روپے کے بانڈز جاری کیے جائیں گے

پاکستان میں ڈیجیٹل پرائز بانڈز کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے جب کہ ایف اے ٹی ایف کی شرائط کے مطابق فریم ورک بھی تیار کیا گیا ہے۔
پاکستان کے قومی بچت ڈائریکٹوریٹ نے جدید ڈیجیٹل پرائز بانڈز کے لیے کام مکمل کر لیا ہے اور اس پر آئی ایم ایف وفد کو بھی بریفنگ دی گئی ہے ، ذرائع کے مطابق ڈیجیٹل پرائز بانڈز کے لیے ایک موبائل ایپ تیار کی گئی ہے جس کے ذریعے قومی بچت کے اکاؤنٹس ہولڈرز بھی ان بانڈز میں سرمایہ کاری کرسکیں گے۔
قانون سازی کے تحت ڈیجیٹل پرائز بانڈز کو محفوظ ترین سرمایہ کاری بنایا جائے گا اور جعلی بانڈز کے خلاف سخت حفاظتی تدابیر اور چوری کی روک تھام کے لیے نئے رولز مرتب کیے جائیں گے۔
قومی بچت ڈائریکٹوریٹ کے ذرائع کے مطابق ڈیجیٹل پرائز بانڈز میں 500، 1000، 5000 اور 10,000 روپے کے بانڈز جاری کیے جائیں گے اور ان میں 800 سے 1000 ارب روپے کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں ڈیجیٹل پرائز بانڈز کی آمد سے سرمایہ کاروں کو نئی سرمایہ کاری کے مواقع ملیں گے اور یہ ایف اے ٹی ایف کی شرائط کے مطابق محفوظ سرمایہ کاری کے نظام کا حصہ بنیں گے۔
یہ بانڈز قومی بچت کی اکاؤنٹس ہولڈرز کے لیے خصوصی طور پر دستیاب ہوں گے جب کہ ڈیجیٹل پرائز بانڈز کے رولز کو کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کو بھیج دیا گیا ہے۔
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 6 گھنٹے قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- ایک دن قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 2 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- ایک دن قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- ایک گھنٹہ قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 5 گھنٹے قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- ایک دن قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- ایک گھنٹہ قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- ایک دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 5 گھنٹے قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- ایک دن قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- ایک دن قبل





